
خضدار: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ،مرکزی رہنماء سینیٹر میر طاہر بزنجو سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو اور مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل خیر جان بلوچ نے کہا ہے کہ ملک کو ون یونٹ اور صدارتی نظام کی طرف لے جایا جا رہا ہے،اٹھاویں ترمیم کیخلاف سازشیں ہو رہی ہیں،این ایف سی ایوراڈ پر بھی ڈاکہ ڈالنے کی کوششں ہو رہی ہے،18ویں ترمیم کو ختم کرنے کے بجائے صوبوں کو مزید حقوق دئیے جائیں،2018 ء کے انتخابات متنازعہ اور دھاندلی سے بھر پور تھے۔