ٹیچنگ ہسپتال خضدار بدترین انتظامی بحران کا شکار

Posted by & filed under پاکستان.

خضدار : بلوچستان کا دوسرا بڑا ہسپتا ل ٹیچنگ ہسپتال خضدار بد ترین انتظامی و مالی مسائل کا شکار ہے ٹیچنگ ہسپتال میں ادویات ایمرجنسی کی ادویات زندگی بچانے کی ادویات کی شدید قلت ہے سرنج ، پٹی کے لئے کپڑا زخموں کی سینے کے لئے آپریشن کا دہاگہ بھی پرائیوٹ کلینکوں سے مریض و زخمی افراد کے ورثاء کو خریدنا پڑتا ہے ۔

اختر جان مینگل کے دو ٹوک موقف نے فصلی بٹیروں کو جھکنے پر مجبور کیا ، ہاشم نوتیزئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خاران :  بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان کے ساحل و سائل کا ضامن ہیں پارٹی پر جس انداز سے پورے بلوچستان کے عوام نے اعتماد کیا یقیناً یہ جیت بلوچستان کے غیور اور لاچار عوام اور پارٹی کارکنوں کے مسلسل جدوجہد کا ثمر ہیں پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی دلیرانہ قیادت کی بدولت آج پارٹی پورے بلوچستان کے عوام کے دلوں میں راج کر رہی ہیں ۔

مکران میں ایک مہینے بعد بجلی جزوی طور پر بحال کردی گئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت:  مکران میں ایک مہینے سے جاری بجلی تعطل کے بعد جزوی بحال، اس معاملے میں نومنتخب اراکین اسمبلی اور ضلع کونسل کیچ کے چیئرمین حاجی فدا حسین دشتی نے کافی کوششیں کی تھیں۔

مولانا فضل الرحمن کا ریکارڈ شدہ انٹرویو روکنا قبول نہیں، غفورحیدری

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار : جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پاکستان بائیس کروڑ عوام کا ملک ہے ملک کو متحد و منظم رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ عوامی فیصلوں پر ڈاکہ زنی نہیں کی جائے ،عوامی رائے تبدیل کر کے دھاندلی کے زریعے من پسند افراد یا من پسند جماعتوں کے انتخاب سے مسائل حل ہونے کے بجائے دوریاں اور نفرتوں میں اضافہ ہو گا۔

زہری ،مسلح افرا دکی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار : تحصیل زہری میں دودن کے وقفے کے بعد مزید دو قیمتی جانیں پرانی رنجش کی بھینٹ چڑھ گئیں علاقائی عمائدین کا ضلعی انتظامیہ سے فوری مداخلت کرکے خونی تصادم کی تسلسل کو روکنے کا مطالبہ ۔

این اے 269سے اختر مینگل کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار: حلقہ این اے 269 کے نتیجہ کا اعلان کر دیا گیا،بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل 52875 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے،جبکہ بلوچستا ن عوامی پارٹی کے میر محمدخالد بزنجو 19720 ووٹ لیکر دوسرے پوزیشن پررہے ۔

تربت میں موبائل نیٹ ورک نے بھی جواب دیدیا

Posted by & filed under مزید خبریں.

تربت: تربت میں بجلی رہی نا انٹر نیٹ، الیکشن قریب آتے ہی موبائل نیٹ ورک بھی جواب دے گیا۔ ایران سے مکران کو سپلائی ہونے والے بجلی ایک مہینے سے مسلسل بجلی بند ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات او اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

جمعیت نظریاتی کے امیدوار عبدالغفور کرخی نواب زہری کے حق میں دستبردار

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار: جمعیت علما اسلام نظریاتی کے ضلعی امیر و حلقہ پی بی 38 خضدار ون سے نامزد امیدوار مولانا عبدالغفور کرخی پی بی 38خضدار ون سے پاکستان مسلم لیگ کے رہنما سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری کے حق میں دست بردار اور مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ۔

دعوے نہیں اقدامات پر یقین رکھتے ہیں ،ا سلم بزنجو

Posted by & filed under پاکستان.

خضدار:  نیشنل پارٹی کے نامز امیدوار برائے حلقہ پی بی 39 خضدار نال سردار محمداسلم بزنجو نے کہا ہے کہ کہا ہے کہ کے ہم دعوے نہیں کرتے بلکہ ہمارے ترقیاتی کام خود بتا رہے ہیں کہ ہم نے عوامی کی کتنی خدمت کی ہے۔

اختیارات کی صوبوں کو منتقلی کے باوجود مسائل کا حل نہ ہونا بد قسمتی ہے ، اسرار زہری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار:  بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے قائد و بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی38و39سے پارٹی کے نامزد امیدوار میر اسرار اللہ زہری نے کہا ہے کہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے سب سے پہلے نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے۔ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبے میں وسائل کی کمی نہیں اصل مسئلہ ناقص حکمرانی کا ہے۔