
خضدار : جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ و حلقہ این اے 269 خضدار سے آزاد امیدوار میر شفیق الرحمن مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان کی خوشحالی اور پاکستان کی استحکام ہماری جد وجہد میں سر فہرست ہے ،عوام کی خوشحالی ،علاقے میں ترقیاتی انقلاب لانا لوگوں کو پینے کا صاف پانی ،تعلیم ،مواصلات کی سہولیات کی فراہمی،بلارنگ و نسل قوم و قبیلہ عوام کی خدمت کرنا ہماری جدو جہد کی بنیاد ہے۔