
خضدار : سابق صوبائی وزیر و نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا ہے کہ اقتدار میں رہ کر عوام کی خدمت کی اور ہم اپنی گزشتہ کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جائیں گے ،خضدار جیسے بد امنی کا شکار شہر کو ہم نے امن دیا ،لوگوں کی زندگی کا احساس دلایا ۔