
خضدار : جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نائب امیر رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین، جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سنیٹر مولانا فیض محمد، جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے مجلس عمومی کے رکن مولانا محمد صدیق مینگل، حافظ محمد عالم موسیانی، مفتی عبد الواحد موسیانی، مولانا عبد الباسط، مولانا عبد القیوم و دیگر علماء کرام نے جامعہ ا سما للبنات جلسہ عام و ختم بخاری شریف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدارس اسلامیہ رب العالمین کی اس دھرتی پر جنت کے ٹکڑ ے امن و سلامتی کے درس دینے والے ادارے ہیں مدارس نے ہمیشہ اخوت کے رشتوں کو فروغ دینے بھائی چارگی کی فضا کو مضبوط و مستحکم کرنے کے لئے کام کیا ۔