کوئٹہ : سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ محکمہ کمیونیکیشن ،ورکس ،فیزئیکل پلاننگ اینڈ ہائوسنگ کی انضمام ترقیاتی عمل میں تاخیر کاسب بنے گا،ہم نے بہت غور وخوض اور چیزوں کو دیکھنے کے بعد اس محکمے کو تقسیم کیاتھا،میرعبدالقدوس بزنجو کومخلصانہ مشورہ ہے کہ وہ اس فیصلے پر نظرثانی کریں کام اور اس کے معیار میں بہتری آنے کے ساتھ مزید بہتر کرنے کی کوشش کی جاتی ہے انضمام نہیں کیاجاتا۔