کوئٹہ : معروف قانون دان و سپریم کورٹ کے وکیل علی احمد کرد ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ عاصمہ جہانگیر ایڈووکیٹ غریب ومظلوم عوام کی وہ آواز تھی جس نے ہمیشہ بلارنگ ،نسل ،جنس آواز بلند کی ،70سالوں سے جاری رویہ کے خاتمے کیلئے عوام کواٹھ کھڑاہونا ہوگا ،ملک بچانے کیلئے جان کی بازی لگانے کی ضرورت ہے ،بلوچستان میں لوگوں کو لاپتہ کیاجاتاہے پھر کوئی آتہ پتہ نہیں ہوتا،دنیا میں130میں پاکستانی عدلیہ 126ویں نمبر پر ہے ،عدلیہ کی انسانی حقوق کا تحفظ اور جمہوریت کی مضبوطی بہت چھوٹا موضوع ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز عاصمہ جہانگیر کے نام سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینئر قانون دان علی احمد کردایڈووکیٹ نے کہاکہ عاصمہ جہانگیر غریبوں اور ملک کے مظلوم عوام کی آواز تھی۔
Posts By: آن لائن
کوئٹہ گیس پریشرمکمل غائب ،سلو میٹر چار جزنے رہی سہی کسر پوری کردی
کوئٹہ: کوئٹہ میں گیس پریشر کا مسئلہ حل نہ ہو سکا گھریلو صارفین اور ہوٹل مالکان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے دوسری جانب ہائی کورٹ میں کیس ہونے کے باوجود سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے سلو میٹر چارجز لگا کر بھاری کم بل بھیجنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے کوئٹہ شہر و گردونواح میں سردی کی شدت اور بجھتے چولہوں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔
جنگی بنیا دوں پر بل اور آڈیننس پاس کر کے حکومت نے پارلیمنٹ کو بے تو قیر بنا دیا ہے ،نیشنل پارٹی
کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ موجودہ جعلی حکمران جنگی بنیادوں پر بل اور آرڈیننس پاس کرکے ملک میں انتشار اور انارکی پیدا کرنے کے درپے ہیں یہ سب کچھ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا جارہا ہیے تاکہ لنگڑی لولی جمہوریت کو بھی بہانہ بناکر ڈی ریل کیا جائے۔
لاپتہ فخر الدین قمبرانی کو بازیاب کرایا جائے’اہلخانہ
کوئٹہ : فخر الدین قمبرانی کی اہلیہ مسماۃ مہوش نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8ستمبر کو دوپہر 2بجے میرے شوہر فخرالدین قمبرانی کو سیکورٹی فورسز نے لاپتہ کیا جس کی وجہ سے ہمارے خاندان کے افراد سخت ذہنی پریشانی میں مبتلا ہے پولیس ایف آئی آر بھی درج نہیں کررہی ہے میرے شوہر کا کسی تنظیم سے تعلق نہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔
تین سال سے ظہور بلیدی بجٹ پیش کررہے تھے وہ کل صحیح تھے یا آج فیصلہ ان پر چھوڑ رہاہوں ،جام کمال
کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تین سالوں کے ترقیاتی کام کی نذیر نہیں ملتی لیکن آج میرظہوربلیدی اس پر اعتراض کررہے ہیں دنیا میں کوئی بھی قوم ایسی ترقی نہیں کرپاتا حکومت کو تمام سیکٹرز ساتھ لیکر چلنے پڑتے ہیں بلوچستان کی 60فیصدآبادی نوجوانوں پرمشتمل کھیل کے حوالے سے نوجوانوں سے پوچھاجائے اعتراض صرف وزیراعلیٰ پر ہی کیوں ذمہ داری پوری کابینہ پر عائد ہوتی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ویڈیوپیغام میں کیا۔
بلوچستان میں ہسپتال وسکولوں کے چھت نہیں ،جام دور میں لگژری گاڑیاں خریدنے کے منصوبے بنائے گئے تھے ان پر کٹ لگائینگے، ظہور بلیدی
کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر وصوبائی وزیر پی اینڈ ڈی میر ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پینے کا صاف پانی نہیں ہے جام کمال کے دور میں 4ارب روپے لگژری گاڑیوں اور 1.5ارب روپے سے ہرنائی، آوران،موسیٰ خیل اور واشک میں اسپورٹس کمپلیکس بنانے کے منصوبے تیار کئے گئے تھے بلوچستان میں ہسپتال اور اسکولوں کے چھت نہیں ہیں بلوچستان میں حد سے زیادہ شاہ خرچیاں کی گئی ہیںہم ان پر کٹ لگائینگے اوربلوچستان میں انسانی بنیادی سہولیات اور سوشل سیکٹر پر ترجیحی بنیادوں پر کام کرینگے۔
پارٹی شہداء کی جدوجہد کی تکمیل کریگی’پی کے میپ
مسلم باغ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری صوبائی صدر افغان ملی شہید ملی اتل محمد عثمان خان کاکڑ کے مزار، علمی مرکزو ریسرچ سینٹر کے تعمیر کے سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پرپروقار اجتماع سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رضا محمد رضا، مرکزی وصوبائی سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال ، مرکزی سیکرٹری عبید اللہ جان بابت ، پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری یوسف خان کاکڑ، ضلعی سیکرٹری چیئرمین اللہ نور ، ضلعی ڈپٹی سیکرٹری حاجی دارا خان جوگیزئی،خوشحال خان کاکڑ، سردار آصف خان سرگڑھ، اے این پی کے جوائنٹ سیکرٹری ہدایت اللہ کاکڑنے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری صوبائی صدر ملی اتل ملی شہید عثمان خان کاکڑکو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملی شہید کے مزار اور علمی مرکز،ریسرچ سینٹر کی تعمیر کے افتتاح کا یہ موقع ہم سب کیلئے اس عزم کی تجدید ہے کہ ملی شہید عثمان خان کاکڑ نے انتھک محنت اور طویل اور صبر آزما جدوجہد کرتے ہوئے انتہائی جرات کے ساتھ پشتون قومی تحریک میں جو کردار ادا کیا وہ پارٹی کے تمام سیاسی جمہوری کارکنوںکیلئے مشعل راہ ہے۔
بی ایم سی میں بچے کی موت کاواقعہ حکومت کی نااہلی ہے، سرداریارمحمدرند
کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی سربراہ سرداریارمحمد رند نے بی ایم سی ہسپتال میں بچے کے گٹر میں گر کر جاںبحق ہونے واقعہ کو صوبائی حکومت کی نااہلی قراردیتے ہوئے کہاہے کہ واقعات کاتدارک صرف نوٹس لینے سے ممکن نہیں اور نہ ہی نوٹس لینے سے والدین کے غم اور دکھ درد کو ختم کیاجاسکتاہے ،حکومتی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے ۔
بلوچستان سول سیکریٹریٹ میں ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی کو 2کمرے الاٹ کردیئے گئے
کوئٹہ: بلوچستان سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی 2کمرے الاٹ کردئیے گئے جس پر ڈپٹی اسپیکر کے سائن بورڈز بھی آویزاں کئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں انتظامی امور کیلئے صوبائی وزراء ،مشیروں اور پارلیمانی سیکرٹریز کو کمرے تو الاٹ کئے تھے لیکن سول سیکرٹریٹ کے محکمہ سروسزاینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری اور اس کے پرسنل سیکرٹری کو دو کمرے الاٹ کئے گئے ہیں۔
جاموٹ یوتھ بلوچستان کی جانب سے تین افراد کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
کوئٹہ: جاموٹ یوتھ بلوچستان کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرے کی قیادت میڈیم حمیدہ جاموٹ، غلام سرور کررہے تھے مظاہرین نے پلے کارڈ ز اور بینرز اٹھارکھے تھے جس پر گزشتہ دنوں کچھی میں دوبھائیوں سمیت تین افراد کے قتل نعرے درج تھے۔