کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ بولان میڈیکل ہسپتال کے ڈینٹل ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق شیخ زاید ہسپتال آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا۔
کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ بولان میڈیکل ہسپتال کے ڈینٹل ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق شیخ زاید ہسپتال آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا۔
کوئٹہ: وفاقی وزیر دفاع پیداوار زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پاکستان بھر میں پھیل رہا ہے خطرناک صورتحال کاسامنا ہے عوام سے اپیل ہے۔کہ ایک دوسرے سے مل جول اور حفاظتی تدابیر استعمال کریں اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کوروناوائرس تیزی سے دنیا بھر میں پھیل چکاہے۔
ڈیرہ مراد جمالی : صوبائی مشیر محنت وافرادی قوت حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے عوام کو بنیادی سہولتوں کے فراہمی یقینی بنانے کے لیئے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔
لورالائی: لورالائی لاک ڈاون کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس اورایگل فورس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر ڈیڈھ درجن کے قریب کابلی گاڑیاں تحویل میں لے لیں اور موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر جرمانے بھی کئے۔
بارکھان : صوبائی وزیر خوراک وبہبودآبادی سردار عبدالرحمن کھیتران کی سربراہی میں ضلعی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بارکھان گل محمد خلجی،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اآفیسر نیاز بگٹی،ای ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی سعید احمد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حفیظ اللہ،چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل پرویز مری۔
کوئٹہ : گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ سردست کروناوائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر عوام کے مال وجان کے فوری اور بروقت تحفظ کیلئے کروناوائرس سے ڈرنے کی بجائے ہمیں مل جل کر اس کو ہرانا ہوگا۔
کوئٹہ : دبئی کے سعید الخاتری کی جانب سے کرونا وائرس ٹیسٹ کی کٹس اوردیگر سامان شیخ زید ہسپتال کوئٹہ کے ایم ایس کے حوالے کردیا گیا۔
ڈیرہ مراد جمالی: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی کے آئسولیشن وارڈ کے دورے کے موقع پر ڈاکٹروں پیرامیڈیکل کے عملے سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹرزپیرامیڈیکل کا عملہ اپنی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں جن کی محنت سے ہی کرونا وائرس کو شکست دی جاسکتی ہے۔
ڈیرہ مراد جمالی: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہاکہ کرونا وائرس قدرتی ہے جس پر قابو پانے کیلئے اتحاد اتفاق کی ضرورت ہے رش کی جگہ پر جانے سے گریز کریں کسی بھی بڑی آفت نقصان سے بچنے کیلئے لاک ڈاؤن کرنا مجبوری ہے۔
کوئٹہ: بی ایم سی ہسپتال کے نرسنگ کالج کے طالبات نے احتجاجاً کلاسز کا بائیکاٹ کر دیا ہمیں زیاد المعیاد ماسک دیئے گئے۔