
کوئٹہ : نواب خیر بخش مری کے صاحبزادے جلا وطن بلوچ قوم پرست رہنماء نوابزادہ گزین مری نے کہا ہے کہ میں اس باپ کا بیٹا ہوں جس نے کبھی بھی بے گناہوں کے قتل کی ترغیب نہیں دی بلکہ بلوچستان میں بیٹھ کربلوچ عوام کے حقوق کی آواز بلند کی نواب خیر بخش مری اور حیر بیار مری کے راستے سال2008ء میں ہی الگ ہو چکے تھے ۔