
کوئٹہ: طلبا تنظیموں کے رہنماں نے کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی سے لاپتہ طلبا کی بازیابی کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔
کوئٹہ: طلبا تنظیموں کے رہنماں نے کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی سے لاپتہ طلبا کی بازیابی کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔
کوئٹہ: فیڈریشن آف ال پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن(فپواسا)بلوچستان چیپٹر کے صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، جنرل سیکرٹری فرید خان اچکزئی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ ایک مہینے سے گورنر بلوچستان و چانسلر جامعات بلوچستان کی افس کی جانب سے صوبے کے مختلف جامعات کے وائس چانسلر اور پروائس چانسلرز کے تین سال کے تعیناتی کے ارڈز بغیر اشتہار اور میرٹ کے نکالے جارہے ہیں جو قانون تمام جامعات کے ایکٹس میں دیئے گئے قواعد کی خلاف اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے دیئے گئے
خاران: چئیرمین سینیٹ میرصادق خان سنجرانی نے کہا کہ بلوچستان کے بارڈری علاقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا بارڈر سے متعلق عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے بلوچستان حکومت سمیت وفاقی حکومت بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں اختلافات نہیں البتہ اختلافات وہاں ہوتے ہیں جہاں چاول کا دیگ تقسیم ہو رہاہوں ،وفاق نے ہمیشہ بلوچستان کے وسائل کو شیر مادر سمجھ کر لوٹا ہے ،بلوچستان سے نکلنے والی گیس سے آج بھی صوبے کے اکثریت اضلاع محروم ہیں ،بلوچستان اسمبلی میں ریکوڈک سے متعلق قرارداد کی منظوری یہ ثابت کرتی ہے کہ اپوزیشن حکمرانوں کو بلوچستان کے وسائل لوٹنے کی اجازت نہیں دینگے ۔گوادر دھرنے کے شرکاء کے مطالبات ادھورے ہیں حکمران صرف دعوئوں تک محدود ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے آن لائن سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
Posted by آن لائن & filed under مزید خبریں.
کوئٹہ: وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے سربراہی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی اور نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کاباہمی طور پر سیمینار کا انعقاد کراچی پریس کلب میں کیا جائے گا… Read more »
کوئٹہ : سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ثناء بلوچ پرالزام عائد کیاہے کہ آپ سیندک پر خاموش ہوکر سوتے ہوئے ٹھیکیدار بن گئے ، ہم نے جو بھی کیا ہے اس کا فیصلہ ہماری کارکردگی اور کاموں کی بنیاد پر کیا جائے گااپوزیشن ہڑتالوں، احتجاجوں، دھرنوں اور احتجاج کو کیوں نظر انداز کر کے خاموش ہیں؟ بلوچستان کے عوام کو غلط تصورات سے دھوکہ دینے کی کوشش بند کریں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ثناء بلوچ کے پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔
کوئٹہ : چیئرمین پبلک اکاوئنٹس کمیٹی و رکن صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہ کھلاڑی کسی بھی ملک کے سرمایہ ہوتے ہیں انکے ترقی کے بغیر ملک کی ترقی نا ممکن ہے، بلوچستان کی کھلاڑی ہونہار ہے اپنے صلاحیتوں سے وہ کسی بھی میدان میں ملک کا نام روشن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں صرف ان کو مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے صوبے کی کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہم بھر پور کوشش کرینگے اور اسمبلی فلور پر بھی کھلاڑیوں کئی حقوق کیلئے بات کرونگا۔
اوستہ محمد: گوادر میں طاقت کا مظاہرہ کیا گیا تو پورے پاکستان میں اس کے اثرات پڑیں گے۔ ان کے جائز مطالبات ہیں وہ مانے جائیں حکومت بلوچستان کو ئی احساس نہیں وہ صرف نورا کشتی کھیل رہے ہیں چہرے بدلنے میں مصروف ہیں بلوچ خواتین پردا دار ہیں پہلی مرتبہ وہ احتجاج کر رہی ہیں یہ نفرت کی نشانیا ں ہیں وہاں پینے کا پانی تک نہیں
کوئٹہ : سیشن جج سریاب جناب جان محمد گوہر نے شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی کے والد اور بھائیوں کے خلاف دائر 22Aکی درخواست خارج کردی۔ گزشتہ روز سیشن کورٹ سریاب میں سیشن جج جناب جان محمد گوہر کے روبرو شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس میں نامزد ملزمان کے والد کی جانب سے شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی کے والدڈاکٹر عبدالغفار رئیسانی، بھائیوں جنید رئیسانی اور ابرار رئیسانی کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے دائر22Aکی درخواست کی سماعت ہوئی، دوران سماعت ایس ایچ او سریاب پولیس کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔
کوئٹہ : سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ محکمہ کمیونیکیشن ،ورکس ،فیزئیکل پلاننگ اینڈ ہائوسنگ کی انضمام ترقیاتی عمل میں تاخیر کاسب بنے گا،ہم نے بہت غور وخوض اور چیزوں کو دیکھنے کے بعد اس محکمے کو تقسیم کیاتھا،میرعبدالقدوس بزنجو کومخلصانہ مشورہ ہے کہ وہ اس فیصلے پر نظرثانی کریں کام اور اس کے معیار میں بہتری آنے کے ساتھ مزید بہتر کرنے کی کوشش کی جاتی ہے انضمام نہیں کیاجاتا۔