کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پاکستان بھر کی عوام کا ’’یوم یکجہتی بلوچستان‘‘ منانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم نوٹس اور ٹوئٹ سے آگے بڑھتے ہوئے عملی اقدامات اٹھائیں تاکہ گوادر اور بلوچستان کی عوام کے بنیادی مسائل حل ہو سکیں۔ گوادر میں مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی قیادت میں احتجاج نے ایک بڑی تحریک کی شکل اختیار کر لی ہے۔
کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ سیکرٹری اطلاعات و ترجمان بابر یوسفزئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گوادر کے عوام کا اپنے جائز حقوق کے لئے پر امن احتجاج بالکل جائز ہے جس کی بھرپور حمایت کرتے ہیں گوادر کی زمین کو اور گوادر پورٹ کے ساتھ ساتھ گوادر میں رہنے والے انسانوں کو بھی اہمیت دینی ہوگی اکسیویں صدی میں بھی گوادر کی عوام پینے کے صاف پانی سے محروم ہے۔
کوئٹہ: صوبائی وزراماہرین تعلیم‘ وکلاء اور دیگر نے کہاہے کہ طلباء و طالبات ہماراملک کا فخر اور اثاثہ ہیں، معیار تعلیم میں اضافہ، تحقیق پر مبنی تعلیم کے فروغ، سکیورٹی معاملات پرتعلیمی اداروں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے، تعلیم کے بغیر کوئی بھی ملک و قوم ترقی نہیں کرسکتا دنیا کے تمام ترقیاتی ممالک کی کامیابی کاراز بھی تعلیم میں مضمر ہے اس لیئے تعلیم کے فروغ اور بہتری کیلئے حکومت بلوچستان بھرپور کردار ادا کررہی ہے تعلیم کے حوالے سے کوئی بھی کمی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہمارے طالب علم صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں، انہیں صرف صحیح سمت میں رہنمائی کی ضرورت ہے، دنیا کے ساتھ چلنے کے لئے تحقیق پر مبنی تعلیم سے طلبہ کو سنوارنا ہوگا۔
گوادر: نیشنل پارٹی گوادر نے اپنے بیان میں کہاکہ گوادر دھرنے اور احتجاجی ریلی ثابت کرچکے ہیں کہ مکران خصوصا گوادر کے عوام مکمل طور اپنے بنیادی مطالبات کے حصول تک متحد ہیں لیکن حکومتی غیر سنجیدگی اور لا پروائی اور وزرا کے غیر سنجیدہ روئیے مسائل و مشکلات کو مزید پیچیدہ بنانے کا سبب بن رہے ہیں ٹیوٹر سرکار کی مائنڈ سیٹ، غیر سنجیدگی اور توہین آمیز روئیے نے عوام کے جذبات کو مزید مجروح کردیا ہے۔
کوئٹہ: سینئر سیاستدان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کو درپیش گھمبیر حالات کی ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ ہے ،اسٹیبلشمنٹ نے یہاں کے لوگوں کو کبھی برابری کا درجہ نہیں دیا ،یہاں کے لوگوں کو دوسرے درجہ کا شہری تصور کرکے طاقت کے ذور پر فیصلے مسلط کئے جاتے رہے جس سے لوگوں کے دلوں میں نفرتیں پیدا ہوئیں اور بغاوت جنم لے رہی ہے ۔
اسلام آباد: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین پی ڈی ایم کے مرکزی نائب صدر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ قوموں ،عوام اور انسانیت کو جب مشکلات درپیش ہوتی تھی تو اللہ تعالیٰ پیغمبر بھیجا کرتے لیکن آخری نبی حضرت محمد ﷺ کے بعد یہ سلسلہ ختم ہوچکاہے ،خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کہتے ہیں کہ اچھے مقرر اور ترجمان کیلئے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنے گفتار میں سچا ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے باطن اور کردار میں بھی آئینہ جیسا پاک صاف ہو، پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے اپنی صفوں کو ہر سطح پر منظم کرتے ہوئے ہر قسم کے منفی رویے ،منفی طرز عمل ،دھوکہ بازی سے دور رہتے ہوئے اعلیٰ کردار کے حامل بن کر آگے بڑھنا ہوگا۔
کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستا ن مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ گوادر دھرنے کے حوالے سے حکومتی غفلت وکوتاہی ،غلط بیانی قابل مذمت ہے 25دنوں سے دھرنا جاری جبکہ حکمران خواب غفلت کا شکار بااختیار قوتیں خاموش تماشادیکھ رہی ہے ۔گوادر دھرنے کے مطالبات تسلیم نہیں کیے گیے یا دھرنے کے خلاف طاقت کااستعمال کیا گیا تو حالات ونقصانات کے ذمہ دارحکمران ہوں گے ۔الحمداللہ دھرنے وریلی میںگوادر مکران کے لاکھوں عوام کی شرکت اور اہل بلوچستان کی بھر پورحمایت نے دھرنے کے قائدین وذمہ داران کو حوصلہ اورحمت دیا انشاء اللہ دھرنے سے گوادر مکران کے مسائل حل اور بلوچستان کے مسائل کے حل کی راہ ہموارہوگی ۔انہوں نے کہاکہ وفاق وبلوچستان کی حکومتیں بلوچستان کے عوام کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے ۔
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام انسانی حقوق کے عالمی دن کے مناسبت سے پریس کلب کوئٹہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے کی قیادت نیشنل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات اسلم بلوچ،عبید لاشاری اور دیگر رہنما ء بھی موجودتھے مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکے تھے جن پر لاپتہ افراد کو بازیاب کرانے کے مطالبات درج تھے میر یوسف مستی خان کے خلاف جھوٹے مقدمات واپس لینے کے مطالبات درج تھے۔
حب: بلوچ عوامی موومنٹ کے مرکزی آرگنازر ریس نوازعلی برفت ایڈووکیٹ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ گوادر پولیس کی جانب سے بلوچ متحدہ محاذ کے سربراہ یوسف مستی خان بلوچ اور بلوچستان کو حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کے خلاف بوگس مقدمہ کا اندراج اور یوسف مستی خان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔ اوران کے شانہ بشانہ رہنے کا عزم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں دھرنے پر بیٹھے عوام کے ساتھ ہمدردی کرنا اگر جرم ہے تو بلوچ عوامی موومنٹ سمیت بلوچستان کا ہرفرد ن کا حامی ہے سب پر ایف آی آرز چاک کی جایں۔
کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے صدر ہلال احمر افغانستان مولوی مطیع الحق خالص کی سرابراہی میں چار رکنی وفد نے جمعرات کو منصورہ میں ملاقات کی اور امارت اسلامی میں فلاحی سرگرمیوں، خوراک اور دیگر انسانی ضروریات سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔امیر جماعت نے مہمانوں کو بتایا کہ انہوں نے اپنے حالیہ دورہ قطر اور اس کے علاوہ دیگر مواقعوں پر تمام اسلامی ممالک کی حکومتوں، رفاہی و فلاحی اداروں اور عالمی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ افغانستان میں خوراک اور دیگر ضروریات زندگی کی فوری فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔