کوئٹہ: جماعت اسلامی پاکستان اتوار 12دسمبر کو ’’یوم یکجہتی بلوچستان‘‘ منائے گی۔ سانحہ سیالکوٹ پوری قوم کے لیے شرمندگی کا باعث بنا۔ واقعہ میں ملوث افراد کو کڑی سزا دی جائے۔ بلدیاتی الیکشن اور عام انتخابات میں اپنے جھنڈے، انتخابی نشان ترازو اور منشور ’’اسلامی پاکستان- خوشحال پاکستان‘‘ کے تحت حصہ لیں گے۔ پی ٹی آئی کی متعارف کرائی گئی الیکشن ریفارمز منظور نہیں۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پی ٹی آئی کا آئندہ انتخابات میں دھاندلی کا منصوبہ ہے۔ جماعت اسلامی کشمیریوں کی پشتیبان ہے۔ حکمرانوں نے کشمیر کاز کو پس پشت ڈال دیا۔
کوئٹہ: خواتین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کی جدوجہد کرنے والے نیٹ ورکس ورکنگ ویمن فورم، آر آر این اور پرپل ویمن کے نمائندوں نے گھریلو تشدد کی بڑ ھتی شرئع کو کم کرنے کے لیے کر فوری طور پر گھریلو تشدد کے 2014بل کے نفاذ کویقینی بنائے SDG کے نتائج کو حاصل کرنے کے لیے تعلیم، صحت اور برابری تک لڑکیوں کی رسائی میں معاونت کے عمل کو تیز کیا جائے۔
کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں پاکستان میڈیکل کمیشن کے جاری کردہ پالیسیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے میڈیکل کالجز کیلیے پی ایم سی کا انوکھا اور تعلیم دشمن پالیسی ترتیب دینا شعبہء ِ طب سے منسلک ہزاروں طالبعلموں کے کرئیر کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہے۔ وفاقی ادارے کی جانب سے بلوچستان کے تعلیمی اداروں کیلیے متعصب اور غیر منصفانہ رویہ کسی بھی صورت ناقابل قبول ہے۔
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی ) کے صدر میر اسرار زہری کے گھر پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس طرح کے واقعات کا پتہ لگائے کہ ان کے پس پردہ کیا… Read more »
کوئٹہ : خواتین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کی جدوجہد کرنے والے نیٹ ورکس ورکنگ ویمن فورم، آر آر این اور پرپل ویمن کے نمائندوں نے گھریلو تشدد کی بڑ ھتی شرئع کو کم کرنے کے لیے کر فوری طور پر گھریلو تشدد کے 2014بل کے نفاذ کویقینی بنائے SDG کے نتائج کو حاصل کرنے کے لیے تعلیم، صحت اور برابری تک لڑکیوں کی رسائی میں معاونت کے عمل کو تیز کیا جائے ، خواتین کو نفسیاتی ، سماجی دبائواور خوف سے محفوظ رکھنے اور معاشرے میں ذمہ دار ا نہ کردار ادا کرنے کے لیے وسائل اور مواقع تک ان کی رسائی کو یقینی بنایا جائے۔
کوئٹہ: بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن شال زون کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بولان یونیورسٹی آف میڈیکل ہیلتھ سائنسز نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے منظوری کے بغیر غیر قانونی طریقے سے پیسے بٹورنے کے خاطر بغیر ڈیپارٹمنٹل بلنڈنگ، فیکلٹی ممبر، لیبارٹری اور اور بغیر ہاسٹل کے پانچ سالہ ڈاکٹر آف فزیوتھراپی ڈگری پروگرام کا انعقاد کیا ہے اور بولان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز میں ڈی پی ٹی کیلئے ڈیپارٹمنٹل بلڈنگ نہ پونے کی وجہ کلاسس بغیر کسی تعلیمی سہولیات کے سیول ہسپتال کے ایک کمرے میں شروع کی گئی ہے۔ جب کہ سول ہسپتال ایک کلینیکل ہسپتال ہے کوئی ٹیچنگ ہسپتال نہیں۔کلینیکل ہسپتال میں کلاسس کا احتمام کرنا تعلیم کے ساتھ مذاق کے علاؤہ کچھ نہیں۔
کوئٹہ: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام جاری خانہ شماری اور آنے والے بلدیاتی الیکشن کے سلسلے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کی طرح بلدیاتی الیکشن میں بھی پی ٹی آئی بھرپور کامیابی حاصل حاصل کرے گی بلدیاتی الیکشن معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔
کوئٹہ: بی ایس او پجار کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے حکومت بلوچستان کے ایماء پر بلوچستان کے تاریخ کے کرپٹ ترین پولیس آفیسران کو گوادر طلب کرکے گوادر کے پر امن دھرنا پر گرداوری کی کوشش کررہا ہے اگر ناکام اور نااہل حکومت نے گوادر کے عوام کے احتجاج پر دھاوابولا تو حکومت کو سخت ترین عوامی اور سیاسی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدروپارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم ہی اس وطن کی حقیقی وارث ہیں ہماری عزت اور روشن مستقبل اے این پی ہی سے وابستہ ہے عزیزماما نے پشتون قوم کی خاطر جدوجہد کی اور نوجوانوں میں قومی شعوربیدارکیا وہ فخرافغان باچاخان کے حقیقی پیروکار اور ان کے فکرونظریات پر کاربند رہے باچاخان کا کوئی نعم البدل نہیں ہم نے باچاخان کی فکراور مشن کو شعوری بنیادوں پر ٓگے بڑھانا ہوگا۔
خضدار: بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی خضدار زون کا جنرل باڈی اجلاس سابقہ زونل صدر خیرجان بلوچ کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مرکزی کمیٹی کے رکن رفیق بلوچ بطور مہمان خاص شریک ہوئے۔ اجلاس میں تعارفی نشست، مرکزی سرکیولر، زونل سابقہ رپورٹ، تنقیدی نشست، تنظیمی امور،عالمی و علاقائی سیاسی صورتحال کے بعد آئندہ لائحہ عمل میں نئی کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس میں حیربیار بلوچ زونل صدر اور سلمان اشرف جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی کمیٹی کے رکن رفیق بلوچ نے کہا کہ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اپنے قیام سے لیکر ٓج تک ادارہ جاتی بنیادوں پہ بلوچ طالبعلموں کی شعوری نشوونما کرنا مقصد رہا ہے ادارہ جاتی رویوں کو فروغ دے کر ہم بلوچ قوم میں اداروں کی اہمیت کو اجاگر کرسکتے ہیں۔