خصوصی افرادمعاشرے کا اہم حصہ ہیں، سینیٹر ثمینہ زہری

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: حکومت خصوصی افراد کو معاشرے کا کار آمد شہری بنانے کیلئے کوشاں ہے خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کیلئے فلاحی تنظیم کورٹ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے معذوروں کے عالمی دن کے موقع پراپنے خصوصی پیغام میں کیا ۔انہوں نے کہاکہ خصوصی افراد کو کار آمد شہری بنانے کیلئے ہمیں مل کر کردار ادا کرنا ہو گا،خصوصی افراد کی صلاحیت کو بروئے کار لا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔

لیاری عوامی محاذ کا گوادر دھرنے ومطالبات کی حمایت کااعلان

Posted by & filed under بلوچستان.

کراچی:  لیاری عوامی محاذکا گوادر دھرنے ومطالبات کی حمایت کااعلان لیاری اور کراچی کے عوام کا گوادر کو حق دو ‘ تحریک کا بھرپور حمایت کا اعلان، خاص کر خواتین کی جرآت کو سلام پیش کیا۔

بلوچ قو می حقوق اور ساحل وسائل کے دفا ع کیلئے جدو جہد جا ری رہیگی ، بی این پی

Posted by & filed under مزید خبریں.

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ مرکزی کمیٹی کے اراکین وضلعی آرگنائزر غلام نبی مری ،میر جمال لانگو،ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ملک محی الدین لہڑی، محمد لقمان کاکڑ، طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ،ماما نصیر مینگل، نسیم جاوید ہزارہ، اسماعیل کرد،ستار شکاری، سابق ضلعی صدرمیر غلام رسول مینگل، سابق ضلعی جنرل سیکرٹری آغا خالد شاہ دلسوز، اسد سفیر شاہوانی۔

جھالاوان میڈیکل کالج خضدار کے مین سائیٹ پر تعمیرات کا کام فی الفور شروع کیا جائے’نیشنل پارٹی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جھالاوان میڈیکل کالج خضدار کے مین سائیٹ پر تعمیرات کا کام فی الفور شروع کیا جائے اس مقصد کے لیئے اس سال ایک ارب روپے کا خطیر رقم مختص کیا گیا ہیے جس کا تا حال ایک پیسہ بھی فراہم نہیں کیا گیا جو جھالاوان کے عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہیے۔ جام حکومت نے منصوبہ کو ختم کرنے کی بھرپور کوشش کی اور اس مائنڈ سیٹ کے چند بیوروکریٹ اب بھی اس گھناونے عمل میں شریک ہیں۔

خضدار یونیورسٹی کے طا لبعلموں کے اسکالر شپ بحال کی جائیں، بساک

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار کے طالبعلموں کی جانب سے ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے محدود تعداد میں قائم تعلیمی اداروں میں طالبعلموں کی راہ میں روڑے اٹکانا اور انھیں اسکالرشپس سے محروم رکھنا نہایت ہی قابل مذمت ہے۔

سی پیک کی آڑ میں بلوچستان کے لو گوں کیساتھ کھیل کھیلا گیا ، لشکری رئیسانی

Posted by & filed under بلوچستان.

کو ئٹہ: بلوچستان پیس فورم کے سربراہ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ سی پیک کی آڑ میں بلوچستان کے لوگوں کے ساتھ کھیل کھیلا گیا۔ حکومت گوادر کے عوام سے جعلی مذاکرات کرکے انتظار میں ہے کہ وہاں کے لوگ تھک کر اپنے حقوق سے دستبردارہوجائیں۔ نام نہاد منتخب نمائندے نہیں چاہتے کہ بلوچستان کے لوگوں کے مسائل حل ہوں اس لیے رو پوش ہیں، کہیں دکھائی نہیں دے رہے۔ ان عوامی نمائندوں پر افسوس ہے جو منتخب ہونے کا دعوی کرتے ہیں ۔یہ بات انہوں نے گزشتہ رو ز سراوان ہائوس کوئٹہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ریکو ڈک میں ماضی میں انفراد ی مفادات کے خاطرمفادات کا سودا کیا گیا’ڈاکٹر اسحاق

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلو چ نے خا ران میں یو نٹ سا زی اور عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں کلی شو ہاپ ، کلی تازینہ ، کلی خو کاپ ، کلی پتکن اورکلی نوروز قلات کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ نیشنل پارٹی اپنے عوامی پرو گرام و منشور اور عوامی خد مت کی بدولت ایک قوت بن کر ابھر رہی ہے۔

ایڈبلوچستان کی جانب سے رائٹ ٹوانفارمیشن کے حوالے سے آگاہی پروگرام کاانعقاد

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : ایڈ بلوچستان نے رائٹ ٹو انفارمیشن کے سلسلے سے ایک آگاہی پروگرام بہ مالی معاونت این ای ڈی (NED) کا انعقاد گیا، پروگرام کا مقصد رائٹ ٹو انفارمیشن بلوچستان قانون پہ عمل درامد اور اگاہی دینا۔ پروگرام کی میزبانی میر بہرام لہڑی اور میر بہرام نے کی اور پروگرام کی صدارت قادر نائل ممبر بلوچستان اسمبلی نے کی، پروگرام میں میڈیا، کوئٹہ بار، سول سوسائٹی، NCHR اور اقلیتی برادری نے شرکت کی۔

گوادر میں عورتوں کی ریلی سے جہد مضبوط ہوئی ہے’بلوچ یکجہتی کمیٹی

Posted by & filed under بلوچستان.

کراچی: کراچی کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ آج جس طرح بلوچ قوم کی عورتیں مولانا ہدایت الرحمٰن کے ساتھ بلوچستان کو حق دو تحریک میں شامل ہوئیں یہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ یہ سب مولانا ہدایت الرحمٰن کی ثابت قدمی مخلصی اور با ہمت ہونے کے سبب ممکن ہو سکا ہے اور گوادر کی عورتوں کو صد سلام ہے ۔

گورنربلوچستان کی جانب سے کریمنل لاء آرڈیننس آزادی اظہار ِرائے پر قد غن ہے،این ڈی پی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے کرینمل لاء آردیننس کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے کہا کہ گورنر بلوچستان نے صوبائی اسمبلی سیشن ہونے کے باوجود آرڈیننس جاری کرنا اسمبلی کی وقار اورآزادی اظہار ِرائے پر قدغن ہے۔ جو کہ ریاست پاکستان کے آئین اور قانون کی بھی خلاف ورزی ہے۔ترجمان نے کہا کہ ریاست پاکستان کی آئین میں آرٹیکل 16 کے مطابق ہر شخص کو اجتماع منعقد کرنے کا حق ہے۔ اور اسی طرح آئین کی آرٹیکل 19 کے تحت ہر شہری کوآزادی اظہار ِرائے اور اپنے خیالات کااظہار کرنے کا حق ہے۔