کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ بجلی اور گیس غائب ہوچکی ہیے اندرون بلوچستان کا کیا حال ہوگا۔سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی سمیت آدھے کوئٹہ میں گزشتہ چار دنوں سے بجلی غائب ہے متعلقہ حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ان اعلی تعلیمی اداروں میں گیس ناپید ہو گئی ہیے طالبات امتحانات کے دوران سردی سے ٹھٹر رہی ہیں۔