17نو مبر کو جلسے سے قبل مارچ کا اعلان قیادت فضل الرحمان کرینگے ، پی ڈی ایم

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ بلوچستان کا اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر ایم پی اے ملک نصیر احمد شاہوانی منعقد ہوا۔ اجلاس میں نائب صدور حاجی جمال شاہ کاکڑ، عبدالقہار خان ودان ، مولوی سرور موسیٰ خیل ، عصمت اللہ سالم، موسیٰ بلوچ، جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ ، اطلاعات سیکرٹری ایم پی اے نصراللہ خان زیرے ،فنانس سیکرٹری مولوی خورشید احمد، ڈپٹی سیکرٹری نسیم اللہ اچکزئی اور بھولن بلوچ نے شرکت کی۔ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ 17نومبر کو مہنگائی کے خلاف کوئٹہ میں دوپہر 12بجے ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ سے عظیم الشان مارچ برآمد ہوگی۔

یونیورسٹی آف گوادر کے قیام سے تعلیم و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگیاہے،ڈاکٹرعبدالرزاق صابر

Posted by & filed under بلوچستان.

گوادر: اعلی تعلیمی ادارے کسی بھی علاقے کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، یونیورسٹیان افراد کی نہیں بلکہ اقوام کی تقدیریں بدلتی ہیں۔ گوادر یونیورسٹی کے قیام سے علاقے میں حقیقی ترقی کا سفر شروع ہوگیا ہے۔

بلوچستان میں غیر قانونی ٹرالنگ کی وجہ سے ہزاروں ماہیگیروں کا روزگار متاثر ہورہا ہے،نیشنل پارٹی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ،نائب صدر میر خورشید رند ،سینئر رہنما نظام رند نے اپنے بیان میں کہا ہیکہ ساحل بلوچستان میں غیر قانونی ٹرالنگ کی وجہ سے ہزاروں ماہیگیروں کا روزگار متاثر ہورہا ہے،ماہیگیری جو ساحل بلوچستان کی معیشت میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے پورے بلوچستان کو ٹرالرز مافیا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

جامعہ بلوچستان سے طلباء کی گمشدگی تشویشناک ہے’جہانگیر منظور بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین جہانگیرمنظور بلوچ نے جامعہ بلوچستان سے دو طالبعلموں کی گمشدگی پر جامعہ انتظامیہ اور حکومتی غیرسنجیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جامعہ بلوچستان کے طلبائگزشتہ تین دنوں سے اپنے لاپتہ ساتھیوں کی بحفاظت بازیابی کے لئے ادارے کے اندردھرنا دے بیٹھے ہیں لیکن اب تاحال معاملے کو سنجیدگی سے حل کرنے کی کوئی آثار دکھائی نہیں دے رہی ہے ۔

بلوچ طلباء کی جبری گمشدگیوں کے خلاف کراچی میں احتجاج کا اعلان

Posted by & filed under بلوچستان.

کراچی: بلوچستان یونیورسٹی اور مختلف علاقوں سے بلوچ طالب علموں کی سیکورٹی فورسز کی جانب سے جبری طور پر گرفتاری کے بعد لاپتہ کرنے کے نئے سلسلے اور جبری گمشدگیوں میں تیزی لانے کے خلاف وائس فار بلوچ مِسنگ پرسن کی جانب سے بارہ نومبر بروز جمعہ شام چار بجے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

بلوچستان میں تعلیم کو سرمایہ داروں تک محدود کیا گیا ہے،مولانا عبدالحق ہاشمی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی ،نائب امیر صوبہ ڈاکٹر عطاء الرحمان ،امیر جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ حافظ نورعلی نے کہاکہ بلوچستان میں تعلیم کو سرمایہ داروں تک محدود کیا گیا ہے تعلیم پر خرچ کرکے ہی ہم ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکتے ہیں حکومتی ناکامی بے حسی تعلیم کو ترجیح نہ دیکر سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیم برائے نام رہ گیا ہے ۔بدقسمتی سے بلوچستان کے عوام پر تعلیم بلخصوص اعلیٰ تعلیم کے دروازے بندکیے گیے ہیں ۔ اسلامی جمعیت طلباء کی ملک گیر تعلیمی خدمات طلباء کی تعلیمی امدادورہنمائی تعلیم کو ترقی دینے طلباء کی کامیابی کیلئے ہیں ۔جماعت اسلامی تعلیمی اداروں کو آباد کرنے والی تعلیمیافتہ لوگوں کی انقلابی پارٹی ہے۔

بلوچستان یونیورسٹی کے ہاسٹل سے دو طالب علموں کی اغواء نما گرفتاری قابل مذمت ہے’پی کے میپ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں بلوچستان یونیورسٹی کے ہاسٹل سے دو طالب علموںکی اغواء نما گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف اعلیٰ علمی درس گاہ کو قید خانے میں تبدیل کرکے ان پر ایف سی سمیت فورسز کو مسلط کردیا گیا ہے اور یونیورسٹی کے علمی ،تعلیمی ،تحقیقی ماحول کو شعوری اور منصوبہ بند سازش کے تحت طے وبالا کرکے رکھ دیا ہے۔

بلوچ نوجوانوں کی جبری گمشدگیوں پر تشویش ہے،این ڈی پی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کا مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی اجلاس زیر صدارت مرکزی آرگنائزر شاہ زیب بلوچ ایڈوکیٹ بمقام شال منعقد ہو ا، جس میں سیکرٹری رپورٹ، سیاسی صورتحال، تنقیدی نشست،تنظیمی امور اور آئندہ لائحہ عمل سمیت مختلف ایجنڈے زیر بحث رہے۔

جامعہ بلوچستان تعلیمی ادارے کے بجائے سیکورٹی ادارہ بن چکا ہے’نیشنل پارٹی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں جامعہ بلوچستان سے طلبا کی جبری گمشدگیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ بلوچستان تعلیمی ادارے کے بجائے سیکورٹی ادارہ بن چکا ہے۔اور پھر بھی طلبا لاپتہ ہوتے ہیں تو ان کو یا ماورائے قانون گرفتار کیا گیا ہے اگر ایسا نہیں ہےتو سیکورٹی فورسز کو فورا جامعہ بلوچستان سے نکلنا چائیے۔کیونکہ ان کی موجودگی میں اگر طلبا لاپتہ ہوتے ہیں تو کوئی جواز نہیں کہ وہ جامعہ میں روکے۔

ملک میں چینی ، آٹا، دوائی ، پٹرول مافیا کی حکومت ہے ،حافظ حمداللہ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ چینی مافیا، آٹامافیا، دوائی مافیا، پٹرول مافیا کی حکومت ملک اورقوم پرساڑھے تین سال سے مسلط ہے۔ اپنے بیان میں حافظ حمداللہ نے کہاکہ پاکستان پر مسلط مافیاں کے توسط سے مہنگائی کے ذریعے عوام کاخون چوسا جارھاہے، ہرطرف مہنگائی کاراج ہے اورپیسہ بڑیمافیازکیجیبوں اورتجوریوں میں جارھاھے۔ انہوںنے کہاکہ جس تیزرفتاری سے مہنگائی میں اضافہ ہورہاہے سوال یہ ہے کہ عوام کی آمدنی میں کیوں اضافہ نہیں ہورہا؟ ۔ انہوںنے کہاکہ غریب عوام کومہنگائی کے ذریعے رگڑے پہ رگڑے دئیے جارہے ہیں ۔