پی پی کو بلوچستان میں فعال اور منظم بنائیںگے، چنگیز جمالی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی کے زیر صدارت پارٹی کے ڈویژنل صدور اور سینئر رہنمائوں کا ایک اہم اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں پا رٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک ذیشان حسین بھی موجود تھے۔

گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے شہداء کی یاد میں ریلی کا انعقاد

Posted by & filed under بلوچستان.

حب: سانحہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے مزدور شہدا کی برسی منائی گئی اس موقع پر ایک ریلی کا نکالی گئی جس کی قیادت ورکر یونین کے صدر بشیر احمد محمودانی اور(NTUF) کے مرکزی صدر رفیق بلوچ نے کی ریلی میں ہوم میٹ ورکرز یونین کی جنرل سیکرٹری زہرہ اکبر یونین کے عہدیداران امیربخش سلیم بلوچ عبدالصمد گل رحمان الدئیڈ انڈسٹری کے مصطفی بلوچ شریک تھے اور ریلی میں سانحہ میں شہید ہونے والے مزدوروں کے لواحقین اور شپ بریکنگ یارڈ میں کام کرنے والے مزدور و دیگر سیاسی سماجی رہنماو نے شرکت کی ریلی سے بشیر احمد محمودانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گڈانی شب بریکنگ یارڈ کے مزدور بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جمعدار پلاٹ مالکان کا رویہ مزدوروں کے ناقابل برداشت ہے۔

صبیحہ بلوچ کے بھائی اور کزن کی بازیابی کیلئے طلباء تنظیموں کااحتجاجی ریلی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی چیئرپرسن ڈاکٹر صبیحہ بلوچ کے بھائی اور کزن کی باحفاظت بازیابی کیلئے آج کوئٹہ میں بلوچستان کے طلبا تنظیموں کی جانب سے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں طلبا سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ احتجاجی ریلی سے مختلف طلبا تنظیموں کے رہنماؤں سمیت نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔

پنجگور بم دھماکہ قابل مذمت ہے’رحمت بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر میر رحمت صالح بلوچ نے پنجگور میں بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے افراد انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہیں۔

پنجگور دھماکے اور پارٹی کارکن عبدالقیوم بلوچ کی شہادت پر افسوس ہے’بی این پی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں پنجگور دھماکے اور پارٹی کارکن عبدالقیوم بلوچ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسے بزدلانہ واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ایسے واقعات سے بلوچ قومی جمہوری سیاسی جدوجہد سے پارٹی رہنمائوں و کارکنوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

اقتدار نہیں اصول عزیز ہیں،چھ نکا ت پر عمل ہو تو مسائل حل ہو نگے ، بی این پی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : اصولوں پر کاربند رہ کرنظریاتی اور فکری سیاست کو عبادت کادرجہ دینے کی بدولت پارٹی عوام میں مقبولیت اور پذیرآئی کا سبب بن رہاہے ،بی این پی عملی معنوں میں باکردار مخلص جہد مسلسل کرنے والے سیاسی کارکنوں پرمشتمل قومی نمائندہ وطن دوست ،روشن خیال جماعت ہے اور یہاں کے عوام کے حقوق کی حصول کیلئے غیر جمہوری قوتوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے ہوکر ہر سطح پر آواز بلند کرتے چلے آرہے ہیں ،پارٹی کی تنظیم سازی میں یہاں کے عوام کا بلا رنگ ونسل مذہب علاقہ بھرپورشرکت اور دلچسپی اس بات کی نوید ہے کہ مستقبل بی این پی کا ہوگا ،پارٹی کوتنظیمی طور فعال مضبوط اور متحرک بنانے کیلئے کارکنوں کو انتھک اور جدوجہد کسی بھی صورت رائیگاں نہیں جائے گا۔

بلوچستان کے اکثر تعلیمی ادارے زبوں حالی کا شکار ہیں،جہانگیر منظور بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

تمپ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین جہانگیر منظور بلوچ نے سینئر وائس چیئرمین اشرف بلوچ و سینٹرل کمیٹی کے اراکین سید عدنان شاہ اور کریم شمبے بلوچ کے ہمراہ تمپ کا تنظیمی دورہ کیا۔دورے میں انھوں نے تمپ کے طلباء ، اساتذہ اور بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے جنرل سیکریٹری واجہ نصیر گچکی و دیگر پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کئے۔

سینئرصحافی رشید بیگ کی یاد میں کوئٹہ پریس کلب کے زیراہتمام تعزیتی ریفرنس کاانعقاد

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: سیاسی رہنماوں ، صحافتی تنظیموں ، وکلا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے کوئٹہ پریس کلب کے سابق صدر سینئر صحافی رشید بیگ کو ان کی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے کردار اور جدوجہد سے جو تاریخ رقم کی ہے یہ اعزاز بہت کم لوگوں کو ملتا ہے ، اپنی ذات میں ایک انجمن تھے ان خیالات کا اظہار مقررین نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب کے زیراہتمام سینئر صحافی کوئٹہ پریس کلب کے سابق صدر رشید بیگ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بزرگ سیاسی رہنما سابق سینیٹرخدائے نور خان نے کہا کہ جب انہوں نے 1980میں سیاست کاآغازکیاتورشیدبیگ نے ان کابھرپورساتھ دیااوران کی پچاس سالہ رفاقت رہی انہوں نے کہا کہ رشیدبیگ نے تمام شعبوں میں اخلاص کیساتھ کام کیااورمرتے دم تک ان کے پاس سواری تک نہیں تھی ، انہوں نیتجویز دی کہ کوئٹہ پریس کلب کے ہال کو رشیدبیگ کے نام سے منسوب کیاجائے۔

حکومت کے تمام اقدامات مہنگائی ،بے روزگاری کا سبب بن رہے ہیں، مولانا ہاشمی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ :  امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ موجودہ حکومت کے تمام اقدامات مہنگائی ،بے روزگاری ،بدعنوانی وبدامنی میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔بلوچستان کے عوام کے مسائل ومشکلات میں اس حکومت میں بھی اضافہ ہواترقی وخوشحالی کاکوئی میگا پراجیکٹ شروع ہوایہ سی پیک سے صوبے کو حق ملا۔بلوچستان کے عوام سے سوتیلی ماں کا سلوک جاری ہے جماعت اسلامی اس ظلم وجبر کے خلاف ہرفورم پر جدوجہد کر رہی ہے ۔بجلی وگیس لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ جاری ہے۔

ایک سوچے سمجھے سازش کے تحت بلوچستان کو مسائل کا گڑ بنایا گیا ہے،بی ایس او

Posted by & filed under بلوچستان.

گوادر: بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن گوادر زون کے زیر اہتمام زونل صدر ابوبکر کلانچی کے صدارت معروف بلوچ محقق و ادیب سیدہاشمی کے یاد میں بلوچستان میں تعلیمی بحران کے عنوان پر سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار کے مہمان خاص بی ایس او کے مرکزی چیئرمین جہانگیر منظور بلوچ، اعزازی مہمان بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کسان و ماہی گیر سیکریٹری ڈاکٹر عزیز بلوچ تھے۔ اس موقع پر بی ایس او کے سینئر وائس چیئرمین اشرف بلوچ، مرکزی کمیٹی کے رکن سید عدنان شاہ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر وہاب مجید، پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن گوادر کے صدر عبدالطیف شاہ، ماجد سہرابی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سابقہ ضلعی صدر کہدہ علی و دیگر نے طلباء و طالبات سے خطاب کیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین جہانگیر منظور بلوچ نے کہاکہ ایک سوچے سمجھے سازش کے تحت بلوچستان کو مسائل کا گڑ بنایا گیا ہے۔