کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن حب کے زونل ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں گورنمنٹ گرلزکالج حب میں بدعنوانی اور بعد انتظامی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی شہر حب میں تعلیمی اداروں کی زوال پذیری اور عدم توجہی نے طالبات کے مستقبل اور خواہشات کو زمین بوس کردیا ہے۔ ادارے پر انتہائی بددیانت اور بے حس پرنسپل کو مسلط کرکے حصول تعلیم اور دورجدیدیت کے تقاضوں سے نمٹنے کا واحد زریعہ تعلیمی اداروں کو مفلوج اور اپائج کیاگیا ہے۔
کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ایگزیکٹو کا اجلاس پارٹی کے صوبائی نائب صدر عبدالقہار خان ودان کی صدارت میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا ۔ جس میں پی ڈی ایم کے مرکزی قائدین کی جانب سے ملک میں جاری ہوشربا مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف جاری احتجاجی تحریک کو مزید وسیع فعال اور منظم بنانے سمیت مختلف امور پر فیصلے کیئے گئے ۔
کوئٹہ +قلعہ سیف اللہ +لورالائی+سبی +میختر+موسیٰ خیل: پی ڈی ایم کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی ، پارلیمنٹ کی بالادستی ، عدلیہ ومیڈیا کی آزادی ، قوموں کی برابری ،ملک کے ہر ادارے کی آئین کے اندر رہتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دینے ، ملک میں شفاف انتخابات کا فوری انعقاد اور اقتدار عوام کے منتخب حقیقی نمائندوں کے حوالے کرنا ملک کے 22کروڑ عوام کا مطالبہ ہے اور ملک میں جاری ہوشر با مہنگائی ،بدترین بیروزگاری ،غربت وافلاس اور عوام کی قوت خرید ختم ہونے کی وجہ سلیکٹڈ اور مسلط ناکام وزیر اعظم اور ان کی حکومتوں کی عوام دشمن پالیسیوں اور عوام دشمن اقدامات کا نتیجہ ہے۔
کوئٹہ: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے صدر پی ٹی آئی سینٹرل بلوچستان ڈاکٹر منیر بلوچ کی قیادت میں پی ٹی آئی سینٹرل بلوچستان آفس میں چائنیز سفارتخانے کی جانب سے غریب اور مستحق خاندانوں کے لئے بھیجا گیا راشن تقسیم کیا۔
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام لانگو ہاؤس سریاب میں گرینڈ شمولیتی جلسہ منعقد ہوا۔جلسہ عام میں سیاسی وسماجی رہنماء حاجی میر یعقوب لانگو نے برادری اور ساتھیوں سمیت سربراہ نیشنل پارٹی ڈاکٹر مالک بلوچ و دیگر قائدین کی موجودگی میں نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔شمولیتی تقریب سے نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حاجی یعقوب لانگو کا اپنے بزرگوں کے سیاسی فلسفہ کا حصہ بننے کے فیصلے کی قدر کرتے ہیں۔
کوئٹہ: بی این پی (عوامی ) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے کہا ہے کہ یہ سر زمین ہماری ماں ہے اور اس دھرتی کے سپوت ہونے کے ناطے ہم سب پر یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ اسکی آسودگی اور یہاں کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے شعوری طور پر جدوجہد کریں بلوچستان کی محرومی و پسماندگی کے خاتمہ اور اکیسویں صدی کے چیلینجز کا سامنا کرنے کیلئے قوم کو متحد و منظم ہوکر ایک وڑن کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا بی این پی (عوامی)کے کارکن پارٹی کے آئین و منشور پر کار بند رہتے ہوئے آگے بڑھیں اور پارٹی پروگرام کو گھر گھر پہنچائے۔
کوئٹہ: بلوچستان کے سیاسی جماعتوں صحافتی وکلا اور مزدور تنظیموں سمیت انسانی حقوق کمیشن کے رہنمائوں نے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں آزادی صحافت پر قدغن کسی صورت بھی قابل قبول نہیں آزاد میڈیا کے قیام اور صحافت کی آزادی یقینی بنانے کیلئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے اعلان کردہ لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں حکومت صحافت پر قدغن لگاکر ملک میں آمریت کو فروغ دینا چاہتی ہے پی ایف یو جے اپنے 19نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کیلئے نومبر کے پہلے ہفتے میں کوئٹہ سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب میں ایک روزہ میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کیااس موقع پر نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان واحد صوبہ ہے جوہر حوالے سے نظر انداز کیاگیا ہے ملک کے دیگر علاقوں میں اگر قدغن لگارہے ہیں۔
پشین +زیارت+میزئی اڈہ +کوہلو : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل سیاسی جماعتوں کے رہنمائوںنے کہا ہے کہ ملک میں بدترین مہنگائی، بیروزگاری ہر شعبہ زندگی میں عوام کو درپیش مشکلات نے غریب عوام کو فاقہ کشی پر مجبور کردیا ہے اور سلیکٹڈ حکومتیں غریب عوام کو زندگی کے کسی بھی شعبے میں ریلیف دینے ناکام ہوچکی ہیں بلکہ ان سلیکٹڈ حکومتوں کی عوام دشمن پالیسیوں اور عوام دشمن اقدامات نے غریب عوام کی قوت خرید ختم کرکے رکھ دی ہے اور سلیکٹڈ وزیر اعظم کے نام نہاد دعوے عملی طور پر غلط ثابت ہوچکے ہیں ۔
کوئٹہ: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ بلوچستان کا اجلاس نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ کی صدارت میں نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں پشتون خواہ میپ کی مرکزی سیکرٹری رحیم زیارتوال عبدالقہار ودان بی این پی کے مرکزی رہنماؤں موسیٰ بلوچ غلام نبی مری جمعیت کے مرکزی رہنما مولانا غلام سرور موسء خیل بشیر احمد کاکڑ نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ صوبائی ترجمان علی احمد لانگو نے شرکت کی۔
کوئٹہ: چیئرپرسن احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور چیف سیکرٹری بلوچستان مطہرنیاز رانا کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ہرنائی زلزلہ متاثرین کی بحالی کے حوالے سے جاری اقدامات، متاثرین میں بلینکٹ کیش ٹرانسفر پروگرام اور اس سلسلے میں دیگر اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔