کوئٹہ : کو ئٹہ، قلات، مستونگ، پشین،زیا رت، کا ن مہتر زئی،قلعہ عبداللہ،چمن،خا نو زئی،مسلم باغ سمیت بلو چستان کے مختلف علاقوں میں بارش و برفباری ہوئی، جس نے ایک بار پھر پہاڑوں نے سفید چادر اوڑلی جس سے سردی کی شدت میں ایک مر تبہ پھر اضا فہ ہو گیا۔
Posts By: اسٹاف رپورٹر
پارٹی رہنماؤں کے گھر پر چھاپے مار کر حراساں کیا جا رہا ہے حکومت خوش نہ رہے خاموش نہیں بیٹھیں گے،اصغر اچکزئی
کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور بلوچستان میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ سنجاوی میں اے این پی کے صوبائی کونسل کے رکن سردار احسان اللہ دومڑ اور سردار فرید اللہ دومڑ کے گھر پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے چھاپہ اور چادر وچاردیواری کے تقدس کی پامالی قابل مذمت ہیں ایسے واقعات سے پہلے اور نہ ہی آئندہ مرعوب ہوں گے۔
ڈاکٹروں کی غفلت سے بھابی جاں بحق ہوئیں، قاتل گرفتار نہیں کئے جارہے، بختیار خان بڑیچ
کوئٹہ : کوئٹہ کے علاقے شالدرہ کے رہائشی بختیار خان بڑیچ نے کہا ہے کہ گزشتہ برس 26 اگست کو انکی بھابھی کوئٹہ کے زرغون روڈ پر واقع نجی ہسپتا ل میں دوران علاج ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے نتیجے میں جاں بحق ہوئی تھیں تاہم واقعہ کا مقدمہ پانچ ماہ بعد انڈسٹریل تھانے میں درج کیا گیا ہے تاہم بدقسمتی سے اب تک مقدمہ میں نامزد افراد کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جارہی ہے۔
نم کے ذریعے پہلی مرتبہ پولیس ملازمین کو تربیت فراہم کرنا خوش آئند ہے، آئی جی
کوئٹہ: انسپکٹر جنرل پولیس محسن بٹ نے کہاہے کہ نم کے ذریعے پہلی مرتبہ پولیس ملازمین کو ٹیکنالوجی سمیت تین شعبوں میں تربیت فراہم کرنا خوش آئند ہے اس سلسلے کو مزید آگے بڑھائیں گے کیونکہ اس سے ملازمین کی صلاحیتوں میں نہ صرف اضافہ ہوگا بلکہ ان کی استعداد کار بڑھے گی۔
سردار یار محمد رند اور مٹھا خان بلوچستان کابینہ میں شامل حلف اٹھالیا، جام کمال خان بہترین انتخاب ہیں، حمایت جاری رکھیں گے، سردار رند
کوئٹہ : بلوچستان کابینہ میں توسیع، سردار یار محمد رند اور مٹھا خان کاکڑ نے وزیر کے عہدئے کا حلف اٹھالیا،گورنر بلوچستان نے کابینہ میں شامل ہونے والے وزرا سے حلف لیا،نئے وزرا کی حلف برداری کی پروقارتقریب جمعرات کو گورنر ہاوس میں ہوئی۔
موجودہ حکومت کا اب تک کرپشن کا کوئی سکینڈل نہیں آیا،بلوچستان کو مسائل سے نکالنے کیلئے صوبائی حکومت کیساتھ کھڑے ہیں،فردوس عاشق اعوان
کوئٹہ : وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کااب تک کرپشن کے حوالے سے کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا،کرپشن زدہ نظام اورکرپشن سے فائدہ اٹھانے والے دونوں کو شکست دیں گے۔
بلوچستان حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،عبدالقدوس بزنجو ہمارے ایک جذباتی ممبر ہیں کبھی کبھی بہت سی چیزیں بول جاتے ہیں،جام کمال خان
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کو کوئی خطرہ نہیں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر حکومت کررہے ہیں،قدوس بزنجو ہمارے سینئر ساتھی ہیں،عدم اعتماد اپوزیشن کا حق ہے وہ لا سکتی ہے۔
آٹا بحران حیران کن ہے، سفارش کی بنیاد پر قائم حکومت نظام نہیں چلا سکتی، لشکر ی رئیسانی
کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے زرعی ملک میں آٹے کی حالیہ قلت کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سفارش کی بنیاد پر قائم حکومت نظام نہیں چلاسکتی،حکومت کے پاس عوامی مفاد میں نظام چلانے کی اہلیت ہے نہ صلاحیت بلوچستان میں پیدا ہونے والے آٹے کے بحران کا خاتمہ کرکے قیمتوں میں استحکام لایا جائے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع
کوئٹہ : کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا کوئٹہ میں ہلکی بوندا باندی سے سردی کی شدت میں کمی آگئی، محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا۔
مزید 10 لاپتہ افراد بازیاب، چار روز میں 27 افراد بازیاب ہوئے
کوئٹہ : بلوچستان کے مختلف اضلاع سے لاپتہ ہونے والے مزید 10 افراد بازیاب ہوکر اپنے گھر وں پر پہنچ گئے، چار روز میں 27 افراد بازیاب ہوئے ہیں۔