کوئٹہ جیل سے ممنوع سامان کی برآمدگی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ:  صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں قیدیوں سے بڑے پیمانے پر ممنوع سامان کی برآمدگی کی تحقیقات ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل کے اندرسامان پہنچانے میں جو بھی ملوث ہوگا اس کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

کوئٹہ، میکانگی روڈ پر فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ، دو شہری جاں بحق اہلکاروں سے 18افراد زخمی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  کوئٹہ کے علاقے میکانگی روڈ پر ایف سی کی گاڑی کے قریب ہونے والے بم دھما کے کے نتیجے میں 2 افرادجان بحق جبکہ 18 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے قریبی دوکانوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا، پولیس کے مطابق منگل کی شام پانچ بجے میکانگی روڈ پرواقع لیڈی ڈفرن ہسپتال کے قریب اس وقت دھماکہ ہوا جب وہاں سے ایف سی کی گاڑی گزرہی تھی دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دوایف سی اہلکاروں سمیت18 افراد زخمی ہوئے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش و برفباری،سلسلہ آج بھی جاری رہیگا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ :  کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ،بارش اور برفباری کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کا امکان ہے محکمہ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہونے کے بعد صوبائی درالحکومت کوئٹہ میں اتوار کی شام تک 7ملی میٹر بارش جبکہ زیارت میں 3.5انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی۔

بلوچستان،گیس پریشر کا مسئلہ برقرار ایل پی جی مہنگی شہری پریشان

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  کوئٹہ سمیت اردگرد کے علاقوں میں گیس پریشر غائب شہری سرد ی سے ٹھٹھرنے لگے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے بارشوں اور برفباری کے بعد سرد موسم میں ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ جبکہ گھریلو صارفین کو گیس کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے۔

بلوچستان،آج سے مختلف علاقوں میں بارش و برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگا،پی ڈی ایم اے کو الرٹ کر دیا گیا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وئٹہ میں ہفتے کے روز مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہااورسردی کی لہر برقرار رہی جبکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج سے شدید برفباری اور بارشوں کا امکان ہے محکمہ موسمیات نے عوام اور متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیا۔

طلباء ایجوکیشنل الائنس کا طالب علم کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ :  طلباء ایجوکیشنل الائنس کے زیر اہتمام بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی مرکزی ورکنگ کمیٹی کے رکن عبدالوہاب بلوچ ولد سیاحل بلوچ کی مبینہ گرفتار ی کے خلاف ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

کنٹرولر بورڈ کے عہدے پر ایک شخص 8سال سے تعینات ہے، جی ٹی اے

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: جونیئرٹیچرزایسوسی ایشن بلوچستان کے صدرمحمدیوسف نے کہا ہے کہ کنٹرولرامتحانات کے عہدے پر کالج سائیڈ کے افسر کی تعیناتی پر عدالت عالیہ سے رجوع کیا جائے گا۔بورڈآفس کے کلیدی عہدے پر 8سالوں سے ایک افسر کی تعیناتی تشویشناک ہے۔

پارلیمنٹ کو بے توقیر اور سیاسی جماعتوں میں مداخلت سے جمہوری و سیاسی عمل مفلوج ہو گیا ہے،ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ،مرکزی سیکرٹری جنرل جان بلیدی نے کہا ہے کہ ملک میں جاری انتشار میں اضافہ ہوتا جارہاہے پارلیمنٹ کو بے توقیراورادارے مفلوج بنادیئے گئے ہیں سیاسی جماعتوں میں مداخلت نے جمہوری و سیاسی عمل کو بری طرح متاثر کر کے رکھ دیا ہے۔

عوام کشمیریوں کیساتھ ہے، بلوچستان کے ہر شہر میں کشمیریوں کے حق میں ریلیاں و مظاہرے کئے گئے، سردار مسعود خان

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ سال 2019ء کشمیری مسلمانوں کیلئے تباہ کن ثابت ہوا،بھارتی وزیراعظم اور وزیر دفاع کے جارحانہ بیانات ایٹمی جنگ اور پاک بھارت ممالک سمیت پورے خطے کو جلا کر بھسم کرنے کا موجب بن سکتاہے۔