کوئٹہ : سیکرٹری کلچر و ٹور ازم ظفر علی بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی تہذیب و ثقافت انتہائی مضبوط اور قدیم ہونے کے ساتھ منفرد مقام رکھتی ہے جس کودنیا کے سامنے نمایاں انداز میں پیش کرنے کی ضرورت ہے۔
Posts By: اسٹاف رپورٹر
بلوچستان میں ہر سال 6ہزار سے زائد افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوتے ہیں، موٹر وے پولیس
کوئٹہ: نیشنل ہائی ویز موٹرویز پولیس کے اعلیٰ افسران نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹریفک حادثات کے دوران ہر سال اوسطاًچھ ہزار لوگ موقع پر آٹھ سے دس ہزار لوگ دوران علاج جاں بحق ہوتے ہیں،نیشنل ہائی ویز اورموٹرویز پولیس نے قانون پر عملداری کو یقینی بنانے کیلئے مزید سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ اور جرمانوں کی رقم میں اضافہ کیا ہے۔
ہمیں آزادی صحافت کے حصول اور کارکنوں کے معاشی تحفظ کیلئے متحد ہونا ہوگا،سینئر صحافی
کوئٹہ: بلوچستان کے سنیئر صحافیوں نے کہا ہے کہ آزادی صحافت کے حصول اور کارکنوں کا معاشی تحفظ یقینی بنانے کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے، مرکز ہو یا صوبہ بی یو جے نے کبھی عہدوں کے لئے جدوجہد نہیں کی بلکہ ہمیشہ اصولوں کے تحت صحافتی تنظیموں کو مستحکم بنانے کی جدوجہد کی ہے۔
بلوچستان اسمبلی کے2 اراکین کی کامیابی کانوٹیفیکشن کالعدم
بلوچستان الیکشن ٹریبونل نے بی اے پی کے 2 اراکین بلوچستان اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفیکشن کالعدم قرار دے کر ان کے حلقوں پر دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دیا ہے۔
سردی کی شدت برقرار،کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں 5جنوری سے شدید بارش و برفباری کا امکان
کوئٹہ : وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر بدستور برقرار ہے گیس نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے 5 جنوری سے شمالی اور مغربی بلوچستان میں شدید بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہوجائے گا جو 3 دن تک جاری رہیگا۔
گیس نہ ہونے سے قلات اور زیارت کے جونیپر کے جنگلات کاٹے جا رہے ہیں،ذمہ دار حکمران و ای ای جی سی ہے، متحدہ یونین کا احتجاج
کوئٹہ : بلوچستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگ منفی 20 درجہ حرارت میں بھی گیس سے محروم ہیں،قلات اور زیارت کے جونیپر کے جنگلات کو کاٹا جارہا ہے جو ایک عالمی ورثہ ہیں۔جبکہ ملک کے دوسرے صوبوں کے کونے کونے میں گیس فراہم کردی گئی ہے۔
بلوچستان حکومت جام کمال کی قیادت میں متحد ہے قدوس بزنجو کے تحفظات ہیں تو کابینہ میں آکر بتائے، صوبائی وزراء
کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی وزراء نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں مخلوط حکومت مضبوط ہے گزشتہ ادوا رمیں قوم پرستوں سمیت دیگر جماعتوں نے اپوزیشن کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا اسکے برعکس ہماری حکومت صوبائی اسمبلی کے 51حلقوں میں ترقیاتی کام کروا رہی ہے میر عبدالقدوس بزنجو اسپیکربلوچستان اسمبلی اور پارٹی کے سینئر رہنما ہیں اگرانہیں کوئی شکایت ہے تو وہ براہ راست کابینہ یا وزیراعلیٰ کو بتاسکتے ہیں ہم میرعبدالقدوس بزنجو کی تمام شکایا ت دور کریں گے۔
بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بگڑچکی ہے قومی شاہراہیں غیر محفوظ ہوگئی ہیں، متحدہ اپوزیشن
کوئٹہ: متحدہ اپوزیشن میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں امن و امان کی صورتحال ایک مرتبہ پھر بگڑ رہی ہے قومی شاہراہیں غیر محفوظ ہوچکی ہیں، تبدیلی اور ریاست مدینہ کے نعرے لگانے والوں نے عوام کو دھوکہ دیا،ہم کسی کو عوام کے مقتدر سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
وہاب بلوچ کو رہا نہ کیا گیا تو احتجاج کریں گے،نواب بلوچ
کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر نواب خان بلوچ نے کہا ہے کہ تنظیم کے رہنما عبدالوہاب بلوچ کو بازیاب کیا جائے بصورت دیگر اپنے احتجاج میں تیزی لائیں گے۔
بی ایم سی ملازمین کے حقوق غضب نہیں کرنے دیں گے’عبداللہ صافی
کوئٹہ : تحریک بحالی بولان میڈیکل کالج کے چیئرمین عبداللہ صافی، وائس چیئرمین ڈاکٹر اعجاز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بولان میڈیکل کالج کے طلبا اور ملازمین کے حقوق غصب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے اور مطالبہ کیا ہے کہ میڈیکل یونیورسٹی کے ایکٹ مین ترمیم کی جائے،بولان میڈیکل کالج بحالی تحریک کا آغاز کردیا ہے اور کالج میں احتجاجی کیمپ قائم کردیا حکومت ہماری مطالبات پر غور کرتے ہوئے بولان یونیورسٹی میڈیکل اینڈ سائنسز حقیقی معنوں میں قائم اور تجربہ کار ماہر تعلیم کو وی سی اور رجسٹرار تعینات کیا جائے۔