کوئٹہ: بلوچ طلباء ایکشن کمیٹی(بساک) کی چیئر پرسن ڈاکٹر صبیحہ بلوچ، ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، ڈاکٹر وقار بلوچ ودیگر نے کہا ہے کہ بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز انتظامیہ فیسوں میں بے تحاشہ اضافے کا فیصلہ واپس لیکر انٹری ٹیسٹ دینے والے امیدواروں کی میرٹ لسٹ آویزاں کرکے ادارے میں باہر کے ممالک کے لیے مختص سیٹوں کو بلوچستان کے مختلف زونز میں تقسیم کرے۔