کوئٹہ: سلیکٹڈصوبوں کے آئینی اختیارات میں مداخلت،اٹھارویں ترمیم پر حملے کرکے صوبوں کے وسائل چھیننے کی کوشش کررہے ہیں،طاقت کا سرچشمہ صرف عوام ہیں کسی دباؤمیں نہیں آئیں گے، جہاں اتنے سارے انسان غائب اور لاپتہ ہوجاتے ہیں اور قصور بھی انکا ہوتا ہے،ہم نے ضیاء اور مشرف آمریت کا مقابلہ کیا کوئی سلیکٹریا سلیکٹڈ قبول نہیں اور نہ کسی ایمپائر کی انگلی اٹھے گی۔