کوئٹہ : پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی)کے چیئرمین اختر حسین لانگو نے کہاہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے وفاق کو تقریباََ 50فیصد ترقیاتی بجٹ واپس کرنے کے معاملے پر کابینہ اور اسمبلی کو اعتماد میں نہیں لیاگیاہے،اسلام آباد سے پیسے لانا بہت مشکل ہے مگر انہوں نے اتنے آسان طریقے سے پیسے دے دئیے ہیں،بلوچستان میں مسائل سے چھٹکارہ دلا نے اور اسے دوسرے صوبوں کے برابر لانے کے لئے اچھی طرز حکمرانی اورباعمل حکومت کی ضرورت ہے۔