کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ کسی ڈیل کا حصہ نہیں بلوچستان میں سیاسی تبدیلی صرف صوبے کی سیاسی جماعتیں ہی لائیں گی بلاتفریق صوبے کے ہر ضلع میں ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں، وسائل پر اختیار ہمارا حق ہے پاکستان کی معاشی ترقی واستحکام بلوچستان کیساتھ منسلک ہے۔ بلوچستان کا مستقبل یہاں کے وسائل سے وابستہ ہے چند مفادات کیلئے صوبے کے وسائل کے معاہدات نہیں کرینگے۔