کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں مختلف محکموں سے متعلق سوالات کے جوابات موصول نہ ہونے اور سیکرٹریز کی ایوان میں عدم موجودگی کو اراکین اسمبلی نے اپنا استحقاق مجروع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر کی رولنگ کے باوجود سیکرٹریز اجلاس میں شریک نہیں ہوتے انہیں اجلاس میں شرکت کا پابند بنایا جائے حکومت اور اپوزیشن اراکین نے انتظامی سربراہاں کو پروجیکٹ ڈائریکٹر لگانے پر بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔