کوئٹہ : آل پاکستان نیشنل ورکریونین یوٹیلیٹی اسٹورکے رہنماں نے وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے ضلع نوشکی،لورالائی اورپشین سمیت ریجن کے دیگر یوٹیلیٹی اسٹورزکوبندکرنے کے عمل کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت ملازم کش پالیسی موخرکرکے اپنے فیصلے پرنظرثانی کرے بصورت دیگر سخت احتجاجی لائحہ عمل تشکیل دیں گے جس کی تمام ترذمہ داری متعلقہ حکام پرعائدہوگی۔
Posts By: اسٹاف رپورٹر
نانبایان کا 9نومبر سے غیر معینہ مدت کیلئے تندور بند کرنے کا اعلان
کوئٹہ: نیو اتحاد یونین نانبایان کے چیئرمین نعیم خان خلجی نے ضلعی انتظامیہ کے رویے کے خلاف 9نومبر سے غیر معینہ مدت کیلئے تندور بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت عالیہ سے بھی رجو ع کرینگے۔
محکمہ معدنیات میں کرپشن کیس ملزمان کی ضمانت کی درخواست خارج،ملزمان کیخلاف ٹھوس شواہد ملے ہیں،نیب
کوئٹہ : بلوچستان ہائیکورٹ کے ججز جناب جسٹس نعیم اختر اورجسٹس عبدالحمید بلوچ نے محکمہ معدنیات بلوچستان کرپشن اسکینڈل میں گرفتار ڈپٹی ڈائر یکٹر محکمہ معدنیات بلوچستان محمد زمان اور امتیاز حسین کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست خارج کر دی۔نیب کی جانب سے سپیشل پراسیکیوٹر جعفر رضا نے معزز عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف نیب کی تحقیقاتی ٹیم کو دوران تحقیق ٹھوس شواہد ملے ہیں۔
کوئٹہ‘ سردی کی پہلی لہر کیساتھ ہی شہر میں گیس مکمل غائب‘ شہری ٹھٹھر گئے
کوئٹہ : وادی کوئٹہ میں سردی کے پہلی لہر کے ساتھ ہی گیس غائب ہونے سے محکمہ گیس کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی، صوبائی درالحکومت کے اکثر علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر جس کے باعث عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
کوئٹہ،تندور مالکان نے روٹی کی قیمت 30روپے کر دی،انتظامیہ جرمانہ کی رقم واپس کرے مطالبہ
کوئٹہ : آل بلوچستان تندور ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت320 گرام پیڑہ30 روپے کرنے اور مجسٹریٹس کی جانب سے کئے گئے۔
میرٹ پامالی کا الزام غلط ہے،16ہزار ٹیچنگ سٹاف کی تعیناتیوں کا کام مکمل ہو گیا ہے،مشیر تعلیم
کوئٹہ: صوبائی مشیر تعلیم محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں سولہ ہزار ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ ملازمین کی تعیناتیوں کا اسی فیصد کام مکمل کرلیا گیا ان بھرتیوں کے عمل کو کچھ لوگ متنازع بنارہے ہیں جو حوصلہ افزا عمل نہیں ہے۔
بلوچستان یونیورسٹی سکینڈل طلباء ایجوکیشن الائنس کا ریلی کا اعلان
کوئٹہ: طلباء ایجوکیشن الائنس نے اعلان کیا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی کے معاملے پر چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں 7نومبر کو سائنس کالج سے ریلی نکالی جائے گی اورکوئٹہ شہر میں احتجاج کیاجائے گا، 11نومبر کو کلاسز کا بائیکاٹ اور جامعہ بلوچستان میں دھرنا دیاجائیگا۔
بارش کے بعد کوئٹہ شہر میں گندگی کے ڈھیر، گرد کے بادل چھاگئے
کوئٹہ : کوئٹہ میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ہونے والے بارش سے نکاسی آب کا پانی ہفتہ کے روز بھی سڑکوں پر بہتا رہا گندگی کے انبار لگے رہے۔
حکومت قانون سازی کرکے شادی کی عمر18 برس کرے،ہارڈ بلوچستان
کوئٹہ: غیر سرکاری تنظیم ”ہارڈ“ بلوچستان کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بچیوں کی شادی سے متعلق 1929ء کا قانون نافذ العمل ہے، صوبائی حکومت بچیوں کی کم عمری میں شادی کی ممانعت کے حوالے سے قانون سازی کرکے شادی کی عمر18 برس کرے۔
کرانی روڈپر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
کو ئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے کرانی روڈپر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیاہے۔