کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی ہراسگی اسکینڈل بلوچستان کوتعلیمی پسماندگی کی طرف دھکیلنے کی سازش ہے۔بعض قوتوں کو قبول نہیں کہ بلوچ خواتین اور بچیاں علم حاصل کر کے اپنے حقوق کا تحفظ کریں حکومت وائس چانسلر کو فوری گرفتار کرکے واقعہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردا ر تک پہنچائے۔ پارٹی اپنے ننگ وناموس کے تحفظ کیلئے سخت سے سخت قدم اٹھانے پر تیار ہے۔
Posts By: اسٹاف رپورٹر
ملک بھر میں دوسرے روز بھی شٹرڈاؤن رہا حکومت نے شناختی کارڈ کی شرط موخر کردی‘ تاجروں کی ہڑتال ختم
کوئٹہ: آل پا کستان انجمن تا جران کی کال پرکوئٹہ میں دوسرے روزبھی شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی ہڑتال کے باعث شہر کے وسطی علاقے میں چھوٹے بڑے تجارتی مراکزاوردکانیں بند رہیں۔
جامعہ بلوچستان سکینڈل‘ ایف آئی اے نے رپورٹ جمع کرادی‘آخری حد تک جائیں گے‘ بلوچستان ہائیکورٹ
کو ئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس عبداللہ بلوچ پرمشتمل دو رکنی بینچ نے جامعہ بلوچستان اسکینڈل سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی کا معاملہ پورے صوبے کامعاملہ ہے، ہمارے بچے جامعہ بلوچستان میں پڑھتے ہیں۔
بلوچستان میں فوری بلدیاتی الیکشن کرائے جائیں،سی پی ڈی آئی
کوئٹہ: سی پی ڈی آئی کے ممبران سلام خان، بہرام لہڑی، عبدالحئی ایڈووکیٹ اورسابق کونسلر محمد اسلم رند نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت صوبے میں فوری بلیدیاتی انتخابات کراکے انتظامی اور مالیاتی اختیارات مقامی حکومتوں کے منتخب نمائندوں کو منتقل کرے۔
ابھی بھی وقت ہے حکومت اپوزیشن کے تحفظات دور کرے‘ ہمارے مسائل 70سال سے موجود ہیں‘ حکومت نے تین فیصد مسائل حل کئے‘ اختر مینگل
حب: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہاہے کہ اپوزیشن کے انتخابات سمیت دیگر حوالوں سے خدشات و تحفظات تھے اگر حکومت نے بروقت انکے تحفظات دور کرلیتی تو آج دھرنے اور مارچ کی نوبت نہ آتی بلکہ ابھی بھی وقت ہے حکومت اپوزیشن کے جائز خدشات اور تحفظات کو دور کرکے مثبت نتائج حاصل کرسکتی ہے۔
سریاب اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر عوام کا دیرینہ خواب تھا،بلوچستان حکومت
کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء پرنس آغا عمر احمد زئی نے کہا ہے کہ سریاب میں ریڈیو پاکستان کی اراضی پر اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر سے سریاب کے لوگوں کو 25 سالہ دیرینہ مطالبہ پورا ہے سریاب میں مزید تین اسپورٹس کمپلیکس بھی تعمیر کئے جائیں گے۔ صوبے کے تمام اضلاع میں میگاء منصوبے شروع کئے جائینگے۔
رجسٹریشن فیس میں اضافے کیخلاف طلباء کا بورڈآفس کے سامنے مظاہرہ
کوئٹہ: رجسٹریشن فیس میں اضافے کیخلاف گورنمنٹ ہائی اسکول کلی نوحصار کے طلباء کابلوچستان بورڈآفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ،مظاہرے میں شریک طلباء نے مطالبات کے حق میں پلے کارڈاوربینراٹھائے تھے۔
نیورسٹی ہراسگی اسکینڈل، بی این پی عوامی کی احتجاجی ریلی و مظاہر
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے رہنماوں نے کہا ہے کہ یونیورسٹی ہراسگی اسکینڈل بلوچستان کی تاریخ پر بدنما داغ ہے اسکینڈل کے اصل محرکات کو سامنے لاکر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرکے انہیں عبرت کا نشان بنایا جائے۔
آزادی مارچ بلوچستان سے قافلے روانہ آج پنجاب میں داخل ہونگے،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں منعقد
کوئٹہ : جمعیت علما ء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن کی کال پر بلوچستان بھر سے اپوزیشن جماعتوں کے قافلہ آزادی مارچ میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کیخلاف یوم سیاہ منایا گیا۔
بلوچستان یونیورسٹی سکینڈل‘ بی این پی کی ریلی و دھرنا‘ ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بلوچستان ہماری ماں ہے اس کی عزت ووقار اور ننگ وناموس پر آنچ نہیں آنے دینگے۔ صوبے کے اجتماعی قومی معاملات،دیرینہ مسائل کوسامنے رکھتے ہوئے اقتدار کی بجائے اقدار کو ترجیح دی حکومت یونیورسٹی اسکینڈل میں ملوث ملزمان کو تحفظ دینے کی بجائے انہیں گرفتار کرکے تعلیمی اداروں میں طلباء سیاست پر عائد پابندی ختم کرکے سیکورٹی فورسز کے انخلاء کو یقینی بنائے۔