بلوچستان حکومت کی یقین دہانی پر بی ایم سی ڈاکٹر ز کا دھرنا ختم

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بولان میڈیکل یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کے ہاسٹل سے بیدخل کی گئیں ہاؤس آفیسر فیمیل ڈاکٹر ز کا گورنر ہاؤس کے باہر مظاہرہ احتجاجی دھرنا دیا۔ بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے احتجاج پر بیٹھے طلباء سے مذاکرات کئے ترجمان بلوچستان حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے احتجاج پر بیٹھے ڈاکٹرز کو یقین دہانی کرائی کہ ایک ہفتے تک کیلئے انہیں چار رومز اور ایک ہال فراہم کیا جائیگا جبکہ دیگر ہاؤس آفیسرز اپنے کمروں میں رئینگی اور مزید ان کیلئے نجی ہاسٹلز کا بندوبست کیا جائیگا جس پر احتجاجی پر بیٹھے ڈاکٹرز نے اپنا دھرناختم کیا۔

بلوچستان، 3اضلاع میں ڈینگی کے 1950کیسز رپورٹ ہوئے، تین کی اموات ہوئیں، ڈی جی صحت

Posted by & filed under مزید خبریں.

کوئٹہ:  ڈائریکٹر جنرل صحت ڈاکٹر شاکر بلوچ نے کہا ہے کہ رواں برس بلوچستان کے تین اضلاع میں ڈینگی کے1950 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں تین افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

بلوچستان یونیورسٹی کی فیسوں میں اضافے کا نوٹس لیا جائے،ڈاکٹر صبیحہ بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ طلباء ایکشن کمیٹی کے مرکزی چیئرپرسن ڈاکٹرصبیحہ بلوچ نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فیسوں میں اضافے پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ غریب طلباء کی دسترس سے تعلیم کودورکرکے ان کے مستقبل کوتاریکیوں میں دھکیلاجارہا ہے۔

محکمہ تعلیم میں ہونیوالی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے، بلوچستان اپوزیشن

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے علاقوں میں پانی،تعلیم اورصحت کے مسائل خود پیدا کر رہی ہے ایسی حکومت کسی صورت عوام کے مفاد میں نہیں ہے محکمہ تعلیم میں ہونے والی بے ضابطگیوں کی تحقیقات وزیر اعلی معائنہ ٹیم کے حوالے کرنا70 سال پرانا طرز عمل ہے محکمہ تعلیم میں ہونے والی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے حکومت اور اپوزیشن اراکین پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی قائم کی جائے۔

کڈنی سینٹر کے نئے چیف ایگز یکٹو کی تعیناتی خلاف قانون ہے،یورولوجی بورڈ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نیفرولوجی یورولوجی کے بورڈ کے ارکان پروفیسر ڈاکٹر مولابخش، ڈاکٹر نعمت اللہ، ڈاکٹر عصمت، ڈاکٹر موسیٰ، ڈاکٹر جمیل اور ڈاکٹر ظہور کاکڑ نے کڈنی سینٹر کوئٹہ میں مبینہ طور پر ایکٹ کے برخلاف چیف ایگزیکٹیو کی تعیناتی واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بلاجواز اقدامات سے اسپتال میں تمام امور متاثر ہورہے ہیں۔

بلوچستان اسمبلی اجلاس، نیشنل کوسٹل ڈیولپمنٹ واتھارٹی کا قیام آئینی ترمیم کے بغیر ممکن نہیں، بلوچستان حکومت، اپوزیشن کا محکمہ تعلیم کی بھرتیوں میں بے قاعدگیوں پر احتجاج

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن اراکین نے محکمہ تعلیم میں ہونے والی بھرتیوں میں بے قاعدگیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کے تعین کیلئے کمیٹی قائم نہ ہونے پر ایوان سے علامتی واک آؤٹ کیا جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھرتیوں میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ا

بلوچستان اسمبلی اجلاس، ضیاء لانگو اور یونس عزیز زہری میں تیز جملوں کا تبادلہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ :  بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو اور رکن اسمبلی یونس عزیز زہری میں لیویز کی تعیناتیوں پر تنز وتیز جملوں کا تبادلہ پشتونخوامیپ کے رکن اسمبلی نصراللہ زیرے نے اسپیکر سے اپنے رویہ پر معافی مانگی، پیر کے روز ہونے والے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو اور جمعیت علماء اسلام کے رکن اسمبلی یونس عزیز زہری میں اس وقت تنز وتیز جملوں کا تبادلہ ہوا۔

دکی، احتجاج کرنیوالے مظاہرین پر لیویز کی فائرنگ، وزیر داخلہ نے نوٹس لے لیا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: دکی انتظامیہ کی جانب سے دیوار تعمیر کرنے کیخلاف شٹرڈاؤن ہڑتال آل پارٹیز اور انجمن تاجران نے احتجاجی دھرنا دیئے دھرنے پر بیٹھے افراد کو منشتر کرنے کیلئے اے سی دکی نے لیویز فورس کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر ہوائی فائرنگ کی کلاشنکوف کے بٹ لگنے اور لاٹھی چارج سے پانچ افراد زخمی ہوئے۔

کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشیں 5افراد زخمی، مواصلاتی نظام شدید متاثر

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع ڈیرہ بگٹی، تربت، چاغی، دالبندین،گوادر، بیلہ، مستونگ،خضدار، قلات،بولان، موسیٰ خیل، پشین، لورلائی، خاران، ہرنانی میں موسلا دھار بارشیں نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔