لیاری عوامی محاذ کی جانب سے منشیات فروشوں، لینڈ مافیا، زمینوں کے قبضوں کے خلاف لیاری میں احتجاجی ریلی نکالی گئی

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

کراچی:  لیاری عوامی محاذ کی جانب سے منشیات،،بلڈرز مافیا، ملیر اور کاٹھور میں بحریہ ٹاون کے غاضبانہ قبضہ خے خلاف لیاری آٹھ چوک سے ریلی نکالی گئی، ریلی میں سیاسی، سماجی، سول سوسائٹی سمیت مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

این اے 265کے نتائج پر فیصلے نے ہمارے تحفظات کودرست ثابت کردیا،اختر مینگل

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ این اے265پرالیکشن ٹریبونل کے فیصلے سے الیکشن کے نتائج پرہمارے تحفظات اورالزامات درست ثابت ہوئے اس سے انصاف کا بول بالا ہوا ہے،تحریک انصاف کو چاہیے فیصلے کو من وعن تسلیم کرتے ہوئے دوبارہ انتخاب لڑے اگر فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیاگیاتو ہم وہاں بھی انصاف کادروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

حلقہ این اے 265میں دھاندلی ثابت ہوچکی، مخالفین سپریم کورٹ گئے تو دفاع کرینگے،لشکری رئیسانی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ :  بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 265کے لو گوں کو حق نمائندگی سے محروم رکھ کر کوشش کی گئی کہ جعلی طریقے سے غیرسیاسی لوگوں کو پارلیمنٹ میں لایاجائے۔

معاہدہ 2021میں ختم ہورہا ہے،حکومت سیندک پر اجیکٹ میں مزید وسائل کی تلاش کیلئے لائسنس جاری کرے،چینی کمپنی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: سیندک کاپراینڈ گولڈ پراجیکٹ پر کام کرنیوالی چینی کمپنی ایم آر ڈی ایل کے چیئرمین ہی زوپینگ نے کہا ہے کہ سیندک منصوبے پر مزید کام کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے ہماری درخواست پر مزید تلاش کیلئے لائسنس جاری نہ کیا گیا تو یہ منصوبہ 2021 میں بند ہو جائے گا۔

بلوچستان بے نامی جائیدادوں کی تحقیقات، کوئی سراغ نہیں مل سکا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان بھر کے آفیسران بے نامی جائیداد کا سراغ لگانے میں ناکام رہے، کوئی کیس سامنے نہیں آیا،بلوچستان حکومت کی ڈپٹی کمشنر ز اور ریونیو آفیسران کو بے نامی جائیداد کی تلاش کیلئے دی جانیوالی ڈیڈلائن تیس ستمبر کوختم ہوگی۔

سردار بہادر یونیورسٹی میں میرٹ کے خلا ف بھرتیوں کا نوٹس لیا جائے،ڈاکٹر ضیاء الرحمن

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹرضیاء الرحمن قریشی نے کہا ہے کہ سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں میرٹ کے برخلاف ہونے والی تعیناتیوں کا نوٹس لیا جائے۔

نواب امان اللہ زہری کا قتل قبائلی نہیں سیاسی ہے،وفا ق چھ نکات پر فوری عمل کرے،بھیک نہیں حق مانگ رہے ہیں، اختر مینگل

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی سرداراختر جان مینگل نے کہا ہے کہ نواب امان اللہ زہری اورانکے ساتھیوں کو شہید کرکے گزشتہ حکومت کیخلاف عدم اعتمادلانے کا بدلہ لیا گیا،اپنا ضمیر نہیں بیچا وفاق میں چار ووٹوں کے بدلے لاپتہ افراد کی بازیابی صوبے کی ترقی، ساحل وسائل پردسترس، ننگ و ناموس کا تحفظ اگر سودا ہے تو یہ سودا میرے باپ نے میں نے اور میری اولادیں بھی کریں گی۔

میں امان اللہ ہوں۔۔۔

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  بلوچستان نیشنل پارٹی کے بانی رکن نواب امان اللہ زہری اور انکے ساتھیوں کے قتل کیخلاف احتجاجی جلسہ عام میں کارکنوں نے نواب امان اللہ زہری کی تصویر والے ماسک پہنے ہوئے تھے۔

عوام دشمن منصوبے کسی صورت قبول نہیں کرینگے،بی این پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بی این پی کے زیراہتمام نواب امان اللہ زہری انکے نواسے اور ساتھیوں کے قتل کے خلاف احتجاجی جلسہ عام کے دوران بی این پی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکڑٹری موسیٰ بلوچ نے 13قرار دادیں پیش کی جن کی جلسے کے شرکاء نے ہاتھ اٹھاکر منظوری دی۔

گوادر پورٹ کا کام رواں سال مکمل ہوگا، سی پیک سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے، چین

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: کراچی میں متعین چین کے قونصل جنرل وانگ یو نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)منصوبہ پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے باعث نہیں بلکہ بیورکریسی کی جانب سے کام میں روڑے اٹکانے کے باعث سست روی کا شکار ہے۔