فارماسسٹس کو احتجاج سے روک کر کیمپ اکھاڑ دیاگیا

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

کوئٹہ: پویس نے بے روزگار فارماسسٹس کو احتجاج سے روک کر کوئٹہ پریس کلب کے باہر لگائے احتجاجی کیمپ کو اکھاڑ دیا تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز بیروزگار فارماسسٹس الائنس کے زیراہتمام فارماسسٹس اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کرنا چاہتے تھے۔

میڈیکل کالجز کے داخلوں میں تاخیر کیخلاف طلباء کا ہاکی چوک پر دھرنا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کے اساتذہ اور انجینئرز کے بعد طلباء بھی اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر آگئے،میڈیکل کالجز کے طلباء نے مطالبات کے حق میں پریس کلب سے ریلی نکالی اور ہاکی چوک پر احتجاجی دھرنا دیا۔

کوئٹہ، تیزاب حملے میں خاتون زخمی، پانی میں ڈوب کر نوجوان جاں بحق

Posted by & filed under پاکستان.

۔ — فائل فوٹو

کوئٹہ : کوئٹہ میں تیزاب پھینک کر خاتون کو زخمی کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ سریاب کی حدود میں سبزل روڈ پر پیش آیا جہاں ایک خاتون بشریٰ بی بی پر ایک شخص نے تیزاب پھینکا اور فرار ہوگیا۔ تیزاب پاؤں پر لگنے سے خاتون زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ انہیں جسم کے صرف دو فیصد حصے پر زخم آئے ہیں۔

کپڑوں کی طرح پارٹیاں بدلینے والوں سے تجاویز نہیں چاہئیں،شکیلہ نوید دہوار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ:  بلوچستان نیشنل پارٹی کی رکن بلوچستان اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے کہا کہ ہمیں ان لوگوں کی تجاویز نہیں چاہئیں جو کپڑوں کی طرح پارٹیاں بدلیں، مجھے اپنی جماعت اور قائد پر فخر ہے کہ انہوں نے مجھ پر کوئی پابندی نہیں لگائی کہ میں کسی مخصوص سیکٹر یا علاقے میں اسکیمات تجویز کروں۔

حلقہ انتخاب کے دورے کے دوران سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی،اسد بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ : صوبائی وزیراسد بلوچ نے کہا ہے کہ حلقہ انتخاب کے کے دور کے موقع پر ڈی آئی جی مکران نے سیکورٹی فراہم نہیں کی حکومتی بینچوں پرہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم مسائل پر چپ رہیں جہاں جہاں غلطیاں ہوں گی ان کی نشاندہی کرتے رہیں گے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر کردہ ریفرنس بد نیتی اور امتیازی سلوک پر مبنیٰ ہے، امان اللہ کنرانی

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ : سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر کردہ ریفرنس بد نیتی اور امتیازی سلوک پر مبنیٰ ہے 14جون کو وکلاء سپریم کورٹ کے دروازے پر دھرنا دیں گے اور ریفرنس کی اعلامتی کاپی جلائیں گے جبکہ پورے ملک میں ہائی کورٹ سمیت دیگر عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جائیگا۔

آئین کی بالادستی کو قائم رکھنے کیلئے لاپتہ افراد کا مسئلہ آئینی وقانونی طور پر حل کیا جائے، لشکری رئیسانی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ ملکی آئین کے تحت لاپتہ افراد کو عدالتوں میں پیش کیا جائے۔

بلوچستان میں حکومت کی تبدیلی سیاسی بیا ن ہے،جام کمال

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حکومت کی تبدیلی سیاسی بیان ہے اپوزیشن اراکین ہمارے ساتھ ملاقاتوں میں اپنے تعلقات بہتر کرنے کی خواہش ظاہر کررہے ہیں۔ بلوچستان حکومت نے وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کا حصہ زیادہ رکھوانے کی کوشش کی ہے۔

بلوچستان وکلاء تنظیموں کا قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس دائر کرنے پر عدالتوں کا بائیکاٹ

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ: بلوچستان کی وکلاء تنظیموں نے سپریم کورٹ کے جج قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے پر صوبہ بھر میں عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔