بلوچستان کھلونا اسلحہ اور آتش بازی کے سامان کی خرید وفروخت پر پابندی عائد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستا ن حکومت نے عید الفطر پر کھلونا اسلحہ اور آتش بازی کے سامان کی خرید و فروخت کوصوبے بھر میں ممنوع قرار دیتے ہوئے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز کو پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

قلعہ سیف اللہ، ٹریفک حادثے میں 15مسافر جاں بحق، 20زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ+ قلعہ سیف اللہ : بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں کوئٹہ سے ژوب جانے والے مسافر وین اور ٹرک کے درمیان المناک ٹریفک حادثے میں خاتون اور بچوں سمیت15 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے ہیں۔

قمبرانی حملے میں مارے جانے والا دہشت گرد کالعدم تنظیم کا کمانڈر تھا، سی ٹی ڈی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ میں ایک روز قبل پولیس مقابلے میں مارے گئے مبینہ دہشتگرد کی شناخت کالعدم شدت پسند تنظیم کے اہم کمانڈر کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے تھانہ کیچی بیگ کی حدود کلی بڑو میں ہفتہ کی شام کو ٹریفک پولیس اہلکار سمیت دو افراد کو گولیاں مار کرفرار کی… Read more »

کوئٹہ، قمبرانی روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی جوابی حملے میں ایک حملہ آور ہلاک دو فرار

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : کوئٹہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک مبینہ حملہ آور مارا گیا۔

مسجداقصیٰ سے اسرائیلی قبضہ چھڑانے کیلئے امت مسلمہ متحد ہوجائے، مذہبی رہنما

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ پراسرائیلی قبضے کیخلاف تمام امت مسلمہ کو متحد ہوکر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے،قرآن کی رو سے یہودونصاریٰ کبھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے جیدعلماء کرام نوجوانوں کی ذہنی وفکری تربیت کرکے انہیں اسلامی تعلیمات سے روشناس کرائیں۔

جسٹس فائز عیسی کیخلاف ریفرنس آزاد عدلیہ کیخلاف سازش ہے، بلوچستان وکلاء تنظیمیں

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  بلوچستان کی وکلاء تنظیموں نے عدالت عالیہ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کو فیڈریشن اور آزاد عدلیہ کیخلاف سازش قرار دیتے ہوئے ملک گیر وکلاء تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کا یہ عمل وفاق کیلئے نقصان دہ ثابت ہوگا۔

جسٹس فائز عیسی کو نظام سے آؤٹ اور منتخب نمائندوں کو جیلوں میں رکھنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، لشکری رئیسانی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میرلشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو نظام سے آؤٹ اور منتخب عوامی نمائندوں کوجیلوں میں رکھنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

بی ڈی اے ملازمین اور حکومت میں مذاکرات کامیاب، احتجاج ختم

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ :  بی ڈی اے کے کنٹریکٹ ملازمین اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب مطالبات منظور ہونے پر ملازمین نے گزشتہ 10 روز سے جاری بھوک ہڑتال ختم کردی صوبائی وزیر زراعت زمرک اچکزئی اور آغا عمر احمد زئی نے ملازمین کے ہمراہ روزہ افطار کیا۔

بھائیوں کے قاتلوں کو تھانے میں مہمانوں کی طرح رکھا گیا ہے،اعجاز عمرانی

Posted by & filed under مزید خبریں.

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کے رہائشی اعجازاحمد عمرانی نے وڈیرہ علی بخش عمرانی پراپنے دوبھائیوں کو قتل کرنے کا الزا م لگاتے ہوئے عدالت عالیہ سے پولیس کی ملزم کیساتھ برتے جانے والے نرم رویئے کانوٹس لینے اور کیس کی تحقیقات معتبرادارے یاکرائم برانچ کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت کیساتھ بلوچستان کیلئے انقلابی منصوبے تجویز کئے ہیں، جام کمال

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  بلوچستان نیشنل پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے منتخب عوامی نمائندوں کے درمیان دوسرے روز بھی ٹوئٹر پر لفظی جنگ جاری رہی پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء فرحت اللہ بابر بھی بی این پی کے سربراہ کا دفاع کرتے ہوئے لفظی جنگ میں کھود پڑے۔