بی ڈی اے ملازمین کی بھوک ہڑتال جاری، مزدور تنظیموں کا احتجاج، لیبر فیڈریشن نے احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان لیبر فیڈریشن بی ڈی اے ایکشن کمیٹی، پاکستان ورکرز فیڈریشن سمیت دیگر تنظیموں نے بی ڈی اے کے تادم مرگ بھوک ہڑتالی ملازمین کے حق میں احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔

کوئٹہ امام بارگا ہ پر خودکش حملے کی کوشش سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ میں امام بارگاہ پر خودکش حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ خودکش حملہ آورکو پھٹنے سے پہلے گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا۔ تفصیل کے مطابق جمعرات کو مغرب کے وقت کوئٹہ کے علاقے میکانگی روڈ پر واقع امام بارگاہ ناصر العزامیں ایک خودکش حملہ آور نے داخل ہونے کی کوشش کی۔

حکومت ہمیں ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے تو چھ نکات پر عملدرآمد کرنا ہوگا، اختر مینگل

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردر اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ جام کمال کی تیسری نسل حکومت میں ہے ان کو کبھی حزب اختلاف کی ہوا تک نہیں لگی ان کے صندوق کو کھول کر دیکھا جائے تو جنتی حکومتیں تھیں ان سب کے جھنڈے پڑے نظر آئیں گے۔

مستونگ، الرجی بیماری کے خاتمے کیلئے اسپرے سے سینکڑوں بچے متاثر اہسپتال منتقل

Posted by & filed under مزید خبریں.

کو ئٹہ +مستونگ: مستونگ کاایک اور اسکول پراسرار کیمکل اسپرے سے متاثر ہوگیا، گورنمنٹ مڈل اسکول شمس آباد کے 60 بچوں کو مستونگ اور کوئٹہ کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

متاثرین تھری الائنس کا چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ : متاثرین تھری الائنس نے چیف جسٹس آف پاکستان و چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ سے اپیل کی ہے کہ کمپنی کی جانب سے مبینہ طور پر70 ارب روپے فراڈ کی تحقیقات، کاشف قمر کو گرفتار کرکے ان کا حق دلایا جائے اور متاثرین کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

بی ڈی اے ملازمین کے مطالبات تسلیم کئے جائیں، راتوں رات تخلیق کی گئی جماعت کو اقتدار سونپا گیا، لشکری رئیسانی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بی ڈی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملازمین کے جائز مطالبات کی منظوری پرحکومت کی بے اختیار ی قابل مذمت ہے۔ بھوک ہڑتا لیو ں کو کچھ ہوا تو وزیراعلی کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرینگے۔حکومت میں شامل لوگ اختیارو اقتدار کیلئے یکجا ہوئے ہیں۔

بی ڈی اے ملازمین کی تادم مرگ بھوک ہڑتال جاری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بی ڈی اے کے کنٹریکٹ ملازمین کی تا دم مرگ بھوک ہڑتال ہفتہ کو بھی جاری رہا بھوک ہڑتال پر بیٹھے اکثر ملازمین حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل بلوچستان انجینئرز ایسوسی ایشن سمیت مختلف مزدور تنظیموں کے رہنماؤں کی کیمپ آمد ملازمین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔