کوئٹہ : کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں واقع مسجد کے مہراب میں نصب بم کے دھماکے میں مسجد کے خطیب سمیت 4 افرادشہید 28 افراد زخمی ہوئے۔
Posts By: اسٹاف رپورٹر
تمام دعوے ہوا ہوگئے، کوئٹہ، سحر وافطار کے اوقات میں گیس مکمل غائب روزے دار شدید پریشان
کوئٹہ : شہر کے بڑے علاقے افطاری سے قبل گیس پریشر کی بندش کا شکار خواتین کو افطاری کی تیاری میں مشکلات مرد حضرات بازاروں سے روٹیاں پکوڑے لانے پرمجبور کوئٹہ کے اہم علاقوں کواری روڈ جان محمد روڈ خالق آباد نیو فقیر محمد روڈ اختر محمد روڈ سریاب روڈ بروری ہدھ پشتون آباد مشرقی بائی پاس سمیت کیقباد روڈ اورقریبی گلیوں میں پہلے روزے سے ہی افطاری سے قبل اس قدر گیس کم ہو جاتی ہے کہ روٹیاں بنانا تودور ایک انڈا بھی نہیں ابالا جا سکتا۔
ٍخلیج فارس میں لڑی جانیوالی جنگ سے بلوچستان براہ راست متاثر ہوگا،اپوزیشن جماعتیں
کوئٹہ : اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا ہے خلیج فارس میں لڑی جانے والی جنگ سے بلوچستان براہ راست متاثر ہوگا پارلیمنٹ کی خودمختاری، آئین کی بالادستی،چور درواز ے سے اقتدارمیں آنیوالوں کا راستہ روکنے کیلئے سیاسی جماعتوں کو نیشنل ایجنڈے کا تعین کرنا چائیے۔
فیسٹیولاکے خاتمے بارے اقدام کئے جائیں،پروفیسر حق نواز
کوئٹہ: کڈنی سینٹرکوئٹہ کے چیف ایگزیکٹیوپروفیسر حق نوازنے حکومت سے فیسٹیولاکے خاتمے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو صحت کی تمام ہنگامی اوربنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت مڈوائف کی تربیت فراہم کی جائے۔
بی ڈی اے کے ملازمین کی عدم مستقلی کیخلاف ملازمین نے بھوک ہڑتال شروع کردی
کوئٹہ : کنٹریکٹ اور پراجیکٹ ملازمین کی عدم مستقلی کیخلاف 20 ملازمین تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے۔
معروف دانشور رحیم بخش آزاد انتقال کر گئے،کراچی میں تدفین
کراچی: قوم پرست وترقی پسند دانشور75 سالہ رحیم بخش آزادشدید علالت کے بعد انتقال کرگئے جن کی تدفین آبائی علاقے کراچی کے قبرستان موروڑمیں کی گئی، رحیم بخش آزاد مختلف کتابوں کے مترجم، جرائد کے ایڈیٹرز رہ چکے ہیں جبکہ سیاسی حوالے سے بھی ان کی بے شمار خدمات ہیں۔
مستونگ، زہریلے کیڑوں کے کاٹنے سے متاثرہ معصوم طالبات کی حالت بگڑ گئی، مشتبہ وائرس کی تصدیق
کو ئٹہ : بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سرکاری گرلز ہائی سکول کی زہریلی کیڑوں کے کاٹنے سے متاثرہونے والی طالبات کی حالت بہتر نہ ہو سکی، علاج کی بہتر سہولیات نہ ملنے اور مشتبہ وائرس کی نشاندہی نہ ہونے کے خلاف والدین اور طالبات نے احتجاجا کوئٹہ کراچی شاہرہ بلاک کرکے دھرنا دے دیا۔
کوئٹہ، راتوں رات امیر بنانے کا جھانسہ دیکر نجی کمپنی کا مالک اربوں روپے لوٹ کر فرار
کو ئٹہ : ملک میں ڈبل شاہ نوعیت کا دھوکہ دہی کا ایک اور بڑا کیس سامنے آگیا۔ کوئٹہ میں نجی کمپنی کا مالک شہریوں کے اربوں روپے لوٹ کر فرار ہو گیا۔ملزم کاشف قمر کے خلاف تھانہ جناح ٹاؤن میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
نواب شاہوانی کی ناجائز اثاثہ کیس میں ضمانت کی درخواست
کو ئٹہ : بلوچستان کے سابق صوبائی وزیرنواب محمد خان شاہوانی کی ناجائز اثاثہ جات کیس میں ضمانت کی درخواست کی ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔
کوئٹہ، بی ڈی اے ایکشن کمیٹی کا بھوک ہڑتالی کیمپ جاری
کوئٹہ; بی ڈی اے ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں بی ڈی اے آفس میں بھوک ہڑتالی کیمپ پیر کو بھی جاری رہا، مختلف سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے رہنماوں نے کیمپ جاکر ملازمین سے اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ رمضان المبارک میں ملازمین کا ہڑتال سوالیہ نشان ہے۔