کوئٹہ : بلوچستان کے ممتاز علماء و مشائخ نے بدعنوانی کے عفریت کے خلاف ممبر و محراب سے بھرپور تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں سزا و جزا اور انصاف کے تقاضوں کی تکمیل سے کرپشن کے خاتمے کے اہداف حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ کرپشن کے محرکات،اسباب اور روک تھام کے موضوع پر مدارس کے طلباء سے تحقیقی آرٹیکل لکھوائے جائیں گے۔
Posts By: اسٹاف رپورٹر
گوادر حملے میں ملوث حمل بلوچ کا نام لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل نہیں، اختر مینگل
کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے پی سی ہوٹل حملہ میں ملوث حمل بلوچ کا نام لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل ہونے کے دعوؤں کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حمل نامی شخص جو پی سی واقعہ میں ملوث ہے اس کا تعلق کیچ مکران سے ہے اور لاپتہ ہونے والے حمل کا تعلق کوہلو سے ہے، ہر حمل نامی شخص نہ تو دہشت گرد ہوسکتا ہے اور نہ ہی حمل نامی شخص مسنگ پرسن میں شمار ہوسکتا ہے۔
کوئٹہ مشرقی بائی پاس،دکان پر فائرنگ 1 ہلاک 3 زخمی
کوئٹہ : صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے خالق شہید تھانے کی حدود میں مسلح موٹرسائیکل سوارافراد نے دکان پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے ہیں۔
گوادر ہوٹل حملہ، چوتھے حملہ آور کی لاش ہوٹل سے کچھ فاصلے سے برآمد
کوئٹہ : گوادر میں پرل کانٹی نینٹل ہوٹل پر حملہ کرنے والے چوتھیحملہ آور کی لاش تین دن بعد ہوٹل سے کچھ فاصلے پرمل گئی۔
سندھ ہائیکورٹ نے اے پی این ایس کو ممبران کے خلاف تادیبی کارروائی روک دیا
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے منگل 14 مئی 2019 کو اپنے ایک حکم کے ذریعے آل پاکستان نیوز پیپر ز سوسائٹی(اے پی این ایس)کو حکم دیا ہے کہ 30 مارچ 2019 منعقدہ اے پی این ایس کے سالانہ اجلاس عام میں منظور کی گئی۔
چھوٹا گوشت 900روپے فی کلو بڑا گوشت 550روپے فی کلو قصابوں نے اپنے نرخ مقرر کردیئے،عوام ہکا بکا
کوئٹہ : حکومتی نرخ تسلیم کرکے ہڑتال ختم کرنے والے قصابوں کی لوٹ مار جاری۔ چھوٹا گوشت900روپے اور بڑا گوشت550 روپے میں فروخت ہوا۔ شہریوں نے جب قصائیوں سے سرکاری نرخ کا اصرار کیا تو انہیں قصائیوں نے کہیں اور سے گوشت لینے کا مشورہ دے دیا۔
کوئٹہ، پولیس پر بم حملہ 4اہلکار شہید، اہلکار سمیت 12افراد زخمی
کوئٹہ: کوئٹہ میں مسجد کے باہر بم دھماکے میں پولیس کے چار اہلکار شہید اور ایک اہلکار سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔
بات بات پر ہڑتال کرنیوالے ڈاکٹروں کا ایک اور کارنامہ، معصوم بچی کی جان لے لی، لواحقین کا احتجاجی مظاہرہ
کوئٹہ : کوئٹہ کے نجی ہسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت نے ایک اور معصوم کی جان لے لی ذرغون روڈ پر ورثاء کا ٹائر جلا کر احتجاج لیڈی ڈاکٹر کے خلاف بھر پور نعرے بازی زرغون روڈ پر واقع نجی ہسپتال میں پیدائش کے دوران نومولود بچہ جاں بحق ہو گیا۔
جوڈیشری میں کرپشن اقربا پروری اور اختیارات کے ناجائز استعمال کیخلاف جدوجہد کریں گے، وکلاء رہنما ء
کوئٹہ: عدالتی نظام کے بحالی کیلئے وکلا عوام نے اپنی جانوں کا نزرانہ دیکر عدلیہ کو بحال کرایا تھا تحریک کسی فرد کیلئے نہیں بلکہ سسٹم کیلئے تھا موجودہ جوڈیشل سسٹم میں کرپشن اقربا پروری لوٹ کھسوٹ میرٹ کی پامالی اپنے رشتے داروں کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے۔
بلوچستان حکومت سی پیک بارے صوبے کے حقوق کی دفاع کیلئے قانون سازی کرکے کمال دکھائے، لشکری رئیسانی
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سی پیک اور قدرتی معدنیات میں بلوچستان کے حقوق کا دفاع کرنے کیلئے اسمبلی میں قانون سازی کرنے کا کمال دکھائے۔بلوچستان کا مسئلہ ہاؤسنگ اسکیم نہیں ساحل وسائل پر اختیار، افغان مہاجرین کا انخلاء، دہشتگردی اور تعلیمی پسماندگی کا خاتمہ اور70 سالہ اجتماعی معاملات کا حل ہے۔