کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مسیحی ونگ نے نادار افراد کیلئے منظور ہونے والی امدادی رقم کو حکومتی رکن کو دینے اور واٹر سپلائی منصوبوں میں نظر انداز کئے جانے کیخلاف کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے کے شرکاء نے مطالبات کے حق میں پہلے کارڈز اٹھا ئے ہوئے تھے۔
Posts By: اسٹاف رپورٹر
کسی کی زمین پر قبضہ نہیں کیا، ظہور بلیدی
کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ واطلاعات ظہور احمد بلیدی نے خود پر لگائے جانے والے زمین پر قبضے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کسی کی زمین پر قبضہ نہیں کیا ایک متنازعہ زمین کو لیکر میرے خلاف پروپیگنڈہ کیاجارہا ہے جس کا فیصلہ بھی ہوچکا ہے۔
تاجران کی بلیک میلنگ، گوشت نرخ نہ بڑھانے پرشٹر ڈاؤن کی دھمکی
کوئٹہ: بلوچستان بیف اینڈ مٹن ایسوسی ایشن اور انجمن تاجران نے گوشت کے نئے نرخ بھی مسترد کرتے ہوئے گوشت کے نررخ اوپر کرنے کے مطالبے کو دہرایا ہے اور کہا ہے کہ اگر مطالبے پر عملدرآمد نہیں کیا گیا تو کل دھرنے کا اعلان کریں گے جس میں شٹر ڈاؤن اور تادم مرگ بھوک ہڑتال بھی شامل ہوگی۔
سریاب سے لاپتہ 9 سالہ بچے کے اغواء کا معمہ حل
کوئٹہ : کوئٹہ میں تین ماہ قبل لاپتہ ہونے والے بچے کو اپنے ہی کزن نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔
بلوچستان میں فائرنگ اور دھماکے میں 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں فائرنگ اور دھماکے سے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت پانچ افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
آئندہ بجٹ میں عوام کی ضرورت کے مطابق بڑے منصوبے شامل کئے جائیں، جام کمال
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں آئندہ مالی سال کی پی ایس ڈی پی سے متعلق امور، گذشتہ کابینہ کے فیصلوں کی روشنی میں بجٹ کی تیاری سمیت محکموں کے مالی، انتظامی اور ترقیاتی امور کا جائزہ لیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ انیشیٹیو کے تحت مڈل اور ہائی اسکولوں میں ضروری سہولیات کی فراہمی کے منصوبے کی پیشرفت پر بھی غور کیا گیا۔
بلوچستان میں بجلی کا کوئی مسئلہ نہیں، 24گھنٹے بجلی دے سکتے ہیں،کیسکو چیف
کوئٹہ: کیسکو چیف کیسکو عطاء اللہ بھٹہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان میں بجلی کی قلت نہیں،24گھنٹے تمام صوبے کو بجلی دے سکتے ہیں مگر چوری اور غیر قانونی ٹیوب ویلز کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کرنا پڑتی ہے،خضدار اور لورالائی میں 90فیصد بجلی چوری اور لائن لاسز کی مد میں ضائع ہوتی ہے۔
قصاب ہڑتال پر رمضان میں عوام سر گرداں
کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سرکاری نرخ نامے پر ضلعی انتظامیہ اور بیف اینڈ مٹن ایسوسی ایشن میں ٹھن گئی،تیسرے روز بھی کوئٹہ میں بیف اور مٹن کی دکانوں کی تالہ بندی کاسلسلہ جاری رہا جب کہ روزہ دار چھوٹے اور بڑے گوشت کے حصول کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں سرگرداں نظرآئے۔
ڈویژن ہیڈ کوارٹرز میں خواتین کیلئے گلابی بس سروس شروع کرنے پر غور
کوئٹہ : قائمہ کمیٹی برائے ترقی نسواں نے بلوچستا ن کے سات اضلاع میں خواتین کے دستکاری سینیٹر، فنی تعلیمی مراکز کے قیام ڈویژن ہیڈ کوارٹرز میں گلابی بس سروس شروع کرنے اور محکمہ ترقی نسواں کا نام تبدیل کرکے خواتین کو بااختیار بنانے کا محکمہ رکھنے کی سفارشات پر مبنی رپورٹ مرتب کرلی۔قائمہ کمیٹی کی سفارشات کو بلوچستان اسمبلی کے گزشتہ سیشن میں پیش نہیں کیا جاسکا۔
کوئٹہ، سستے بازاروں میں مہنگے دکاندار عوام دیکھتے رہ گئے
کوئٹہ: کوئٹہ میں سستے بازاروں میں اشیاء خوردونوش مہنگے داموں فروخت پھل اور سبزی فروشوں نے خود ساختہ مہنگائی انتہاء کو پہنچا دی ہے متوسط طبقہ مہنگائی کے ہاتھوں یرغمال بنا ہواہے۔