یوٹیلٹی اسٹورز میں اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے،بلوچستان حکومت

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: حکومت بلو چستان نے اپنے ایک مراسلہ میں یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن سے مطالبہ کیاہے کہ وفاقی حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز پر جوخصوصی رمضان پیکج مہیاکرنے کی ہدایت کی ہے۔

کوئٹہ، سیاہ کاری کے شعبے میں دو افراد قتل، مشرقی بائی پاس سے لاش برآمد

Posted by & filed under بلوچستان.

۔ — فائل فوٹو

کوئٹہ: کوئٹہ میں سیاہ کاری اور پرانی رنجش کی بناء پر خاتون سمیت تین افراد کو قتل کردیاگیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ کیچی بیگ کے علاقے سریاب کلی مولا بخش کے رہائشی بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار ملزم حاجی محمد نے فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ تین بچوں کی ماں بی بی شمع کوقتل کردیا۔

بلوچستان میں امن کا سورج طلوع ہوچکا ہے،آئی جی ایف سی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور بلوچستان میجر جنرل فیاض حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن کا سورج طلوع ہو چکا ہے، صوبے میں امن و امان کی بحالی میں صرف سیکیورٹی اداروں کی نہیں بلکہ قبائلی عمائدین اور عوام کا بھی اہم کرداررہا ہے۔

ہائر ایجوکیشن کے فنڈز میں کٹوتی سازش ہے فروغ تعلیم کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے،لشکری رئیسانی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان پیس فورم کے چیئرمین نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ خطے کو درپیش بحرانوں کی وجہ لاعلمی ہے۔ ہائرایجوکیشن کمیشن کے فنڈز میں کٹوتی کرکے طلبہ سے مفت تعلیم کا حق چھیننے کے بجائے بااختیار لوگ معاشرے کو تعلیم اور علم کی جانب راغب کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

بلوچستان،سحر و افطار کے وقت لوڈشیڈنگ نہ کرنیکا اعلان

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: کیسکو نے کوئٹہ میں ماہ رمضان کے دوران سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا، کیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کیسکو کے صارفین پر واجبات 299 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔

معذور بچوں کا علاج نہ ہوسکا، والد مسیحا کا منتظر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جسمانی طورپرمعذورتین بچوں کوعلاج کیلئے دردرلے کرجانے والے کوئٹہ بروری روڈ کلی ابراہیم زئی کے رہائشی گل محمدبنگلزئی مسیحا کامنتظر،قومی وصوبائی اسمبلیوں،متعلقہ محکمے کے اعلیٰ حکام کی جانب سے عدم شنوائی اورمیڈیا کی خبربننے کے باوجودکوئی امدادکونہ پہنچ سکا،نجی کمپنی میں ماہانہ10ہزارروپے پرملازمت کرنے والے گل محمد بتاتے ہیں کہ اس کے5بیٹے اور1بیٹی ہے جن میں سے بڑے بیٹے سمیت اس کے 3بیٹے جسمانی طورپر معذورہیں جن کے علاج کیلئے بھاگ ناڑی اورکوئٹہ میں واقع اپنے دومکانات 10سال قبل فروخت کردیئے تھے اورخود8ہزارروپے ماہانہ کرایے کے گھرمیں رہنے پرمجبورہے۔

ہائیکورٹ کا بلوچستان عوامی ڈویلپمنٹ پروگرام کے فنڈز روکنے کا حکم، پی ایس ڈی پی بارے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کی ہدایت

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ نے تین سال تک جاری رہنے والے پی ایس ڈی پی کیس کا فیصلہ سنادیا، عدالت نے بلوچستان عوامی ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے جاری 5 ارب روپے سے زائد کے فنڈز روکنے کا حکم دے دیا۔

لیویز کے خاتمے کا فیصلہ قبول نہیں، پی ایس ڈی پی بارے حکومت توہین عدالت کے مرتکب ہوئی ہے، بلوچستان اپوزیشن

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: اپوزیشن اراکین نے لیویز کوپولیس میں ضم کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے حکومتی فیصلے کیخلاف آئینی اور قانونی جنگ لڑئیں گے، ملک اورفیڈریشن کونقصان پہنچانے سے اجتناب کیا جائے پی ایس ڈی پی پرحکومت توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ہے۔

ہائیر ایجوکیشن کے فنڈز میں کٹوتی اور فیس معافی منصوبہ ختم کرنے کیخلاف طلباء کا احتجاج

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ میں طلبہ تنظیموں نے ہائرایجوکیشن کمیشن کے فنڈز میں کٹوتی اور فیس معافی کا منصوبہ ختم کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔ سات طلبہ تنظیموں پر مشتمل اتحاد کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب سے ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی واپس پریس کلب پہنچی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔