کوئٹہ: کوئٹہ میں طلبہ تنظیموں نے ہائرایجوکیشن کمیشن کے فنڈز میں کٹوتی اور فیس معافی کا منصوبہ ختم کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔ سات طلبہ تنظیموں پر مشتمل اتحاد کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب سے ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی واپس پریس کلب پہنچی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔