کوئٹہ: باخبر اور معتبر ذرائع کے مطابق بی ایس او ایک دفعہ پھر تقسیم کے دروازے پر دستک دینے کیلئے کھڑی ہے پہلی دفعہ جب تربت میں ایک پارٹی اجتماع میں پارٹی کے مرکزی اور باشعور رہنماؤں نے الیکشن 2017 میں پارٹی کی شکست کے پیچھے اسباب کو بی ایس او کے نوجوانوں کے سر باندھ لیا تھا تو اسی دوران بی ایس او کے چند باشعور نوجوان اور متحرک قیادت نے بھانپ لیا تھا کہ آگے چل کر ان کے ساتھ کیا سلوک ہونے جا رہا ہے۔
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن کی نشاندہی پر کورم کی نظر ہوگیا 65 کے ایوان میں 17 اراکین اسمبلی بھی اسمبلی کے اجلاس میں اپنی حاضری یقینی نہیں بناسکے۔
کوئٹہ: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کا کوئی مخالف نہیں لاپتہ لوگوں کوانکی ماؤں کے حوالے کرکے ناراض بلوچوں کو قومی دھارے میں شامل کیا جائے۔ ملک میں اٹھارویں ترمیم پر اس کی اصل روح کے مطابق عملدرآمد نہیں ہورہا ہے، سونے کا چمچہ منہ میں لیکر پیدا ہونے والا اچھی تقریر تو کرسکتا ہے غریبوں کے مسائل حل نہیں کرسکتا۔ چاروں صوبوں کی قومی اسمبلی کی نشستیں یکساں کرکے پروفیشنل فنانس کمیشن دیا جائے۔عوام نے مہنگائی کا صرف ٹریلر دیکھا ہے اصل مہنگائی تو آئی ایم ایف کے قرضہ پیکج لینے کے بعد آئے گی۔
کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع گوادر میں پیش آنیوالے ٹریفک حادثے میں دو خواتین اور ایک بچی سمیت 5 افراد جاں بحق 18 افراد زخمی ہوگئے زخمی ہونے والوں میں پانچ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے۔ متاثرہ اضلاع میں ہونے والے نقصانات اور حکومتی اقدامات کی تفصیلات اراکین اسمبلی کو پیش کرینگے۔
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اراکین اسمبلی نے ہزار گنجی خودکش حملے کیخلاف مذمتی قرار داد منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ سطحی طور پر فیصلے کرنے کی بجائے نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔
کوئٹہ: بلوچستان کے پاک افغان سرحدسے ملحقہ شہر چمن میں نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون رضا کار جاں بحق جبکہ دوسری زخمی ہوگئی۔
کوئٹہ : مختلف سرکاری محکموں میں غیر قانونی بھرتیوں،سرکاری اراضی،فنڈز، اور ترقیاتی اسکیمات میں مبینہ خردبرد کی کی شکایات، ڈی جی نیب بلوچستان نے فوری کاروائی کے احکامات جاری کر دیئے۔
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلا س میں ایک مرتبہ پھر پی ایس ڈی پی کے معاملے پر اپوزیشن اراکین کے تحفظات کاازالہ نہ ہونے کا تذکرہ ڈپٹی اسپیکر نے وزیر منصوبہ بندی و ترقیات کوآئندہ اجلاس میں رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔