ہاؤسنگ سکیم میں بلوچستان کے موسمی حالات کو مد نظر رکھا جائے ، اور ماڑہ جیسے واقعات میں ملوث عناصر کا مقابلہ کرنے کیلئے پر عزم ہیں ، جام کمال

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ مکران کوسٹل ہائی جیسے واقعات میں ملوث عناصر کا مقابلہ کرنے کیلئے پرعزم ہیں، کامیاب حکومت وہ ہوتی ہے جو ملکی معاملات کو میرٹ پر آگے لیکر چلتے ہوئے عوامی مفاد کے ان موضوعات پر توجہ دے جن پر حکومتوں کی نظر کم پڑی ہیں۔

اختر مینگل جہانگیر ترین ملاقات ، بلوچستان کیلئے پی ایس ڈی پی میں بجٹ مختص کرنے پر اتفاق ، چھ نکات پر عملدرآمد کی یقین دہانی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعظم سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف میں ہونے والے چھ نکاتی معاہدہ پر عملدرآمدکا جائزہ لیا گیا اور اتفاق کیا گیا کہ بلوچستان کی محرومی میں کمی لانے کیلئے رواں مالی سال کے پی ایس ڈی پی بجٹ میں بلوچستان کیلئے زیادہ بجٹ مختص کیاجائیگا۔

پی ایس ڈی پی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ ، بلوچستان ہائیکورٹ کا حکومتی نمائندوں پر برہمی کا اظہار

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ نے پی ایس ڈی پی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس کامران ملاخیل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پی ایس ڈی پی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری عبدالرحمان بزدار، سیکرٹری نورالحق بلوچ اور ایڈوکیٹ جنرل ارباب طاہر کاسی عدالت میں پیش ہوئے۔

نصیر آباد مسائل کے حل کا مطالبہ لئے پیدل مارچ کے شرکاء کوئٹہ پہنچ گئے ، پریس کلب کیسامنے احتجاجی دھرنا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے چار جماعتی اتحادکے رہنماء280 کلومیٹرکا فیصلہ پیدل طے کرکے 12 ویں روز کوئٹہ پہنچ گئے۔ لانگ مارچ کے شرکاء نے مطالبات کے حق میں کوئٹہ پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا اور احتجاجی دھرنا دیا۔ مشیر تعلیم محمد خان لہڑی سے کامیاب مذاکرات کے بعددھرنا ختم کردیا۔ 

اورماڑہ ،14مسافر بسوں سے اتار کر شناخت کے بعد قتل ، مقتولین میں اکثریت کا تعلق فورسز سے تھا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع گوادر میں مکران کوسٹل ہائی پر نامعلوم مسلح افراد نے 14 مسافروں کو شناخت کرکے بسوں سے اتارنے کے بعد قتل کردیا۔ مقتولین میں اکثریت سیکورٹی اہلکار وں کی ہے۔

کوئٹہ ، منی ایکسچینج کے دفتر سے ساڑھے پانچ کروڑ روپے برآمد ، دو ملزمان گرفتار ، برآمد رقم میں ڈالر بھی شامل ہیں

Posted by & filed under مزید خبریں.

کوئٹہ: وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کوئٹہ میں منی ایکسچینج کمپنی کے دفتر پر چھاپہ مار کر منی لانڈرنگ ، حوالہ و ہنڈی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے ساڑھے پانچ کروڑ روپے سے زائد کی نقد رقم اور چیکس برآمد کئے ہیں۔ 

بلوچستان ،28فیصد بچے سکولوں سے باہر 72فیصد پڑھ کر بھی کچھ نہیں سیکھتے ، رپورٹ

Posted by & filed under مزید خبریں.

کوئٹہ:  بلوچستان میں 6سے 16سال کی عمر کے بچوں کی شرح ناخواندگی 28%فیصد ہونے کا انکشاف 6سے 16سال کی عمر کے 72%فیصد بچے سکولوں میں پڑھنے کے باجود کچھ زیادہ سیکھ نہیں رہے۔

پی سی بی کا کوئٹہ میں ہونے والا اجلاس تنازعے کا شکار

Posted by & filed under کھیل.

کوئٹہ: پاکستان کرکٹ بورڈ کا تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئٹہ میں ہونیوالا اجلاس تنازع کا شکار ہوگیا۔ اجلاس میں گورننگ بورڈ کے اکثریتی ارکان نے چیئرمین احسان مانی سے بغاوت کرتے ہوئے کرکٹ بور ڈ کے ڈومیسٹک ڈھانچے کی تشکیل نو اور وسیم خان کی بطور مینجنگ ڈائریکٹر تعیناتی کو مسترد کردیا۔