کوئٹہ: پاکستان انصاف کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ ضلع کچھی میں اعوان گوٹھ میں تین افراد کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جارہا حکومت کا یہی رویہ رہا تو لوگ مجبور ہو کر عدالت جانے کے سا تھ اسمبلی کے سامنے بھی احتجاج کریں گے یہ بات انہوں نے جمعہ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔
Posts By: اسٹاف رپورٹر
بلوچستان اسمبلی اجلاس ڈیرہ اللہ یار سے مین صحبت پور روڈ کی تعمیر و مرمت کے متعلق قرار داد منظور
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بی اے پی کے رکن میر سلیم احمد کھوسہ کی ڈیرہ اللہ یار سے مین صحبت پور روڈ کی تعمیر و مرمت کے متعلق قرار داد منظور کرلی گئی ،جمعہ کو بلوچستان اسمبلی اجلاس میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن میر سلیم احمد کھوسہ نے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ اللہ یار سے مین صحبت پور روڈ 2005میں ایشین ڈوپلمنٹ بینک کے تعاون سے عام ٹریفک کے لئے تعمیر کیا گیا تھا اور سال 2010اور 2012کے سیلاب کے باعث مذکورہ روڈ سخت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوا ہے جسکی تعمیر اور مرمت کی بابت حکومت ی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔
صوبائی اسمبلی کو اعتماد میں لئے بغیر ریکوڈک معاہدہ قبول نہیں، بلوچستان اسمبلی میں قرارداد منظور
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی نے ریکوڈک کے مبینہ معاہدے کے حوالے سے قرارداد منظور کرلی ، بلوچستان اسمبلی کا اراکین کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی اور یہاں کے عوام کو اعتماد میں لئے بغیر کوئی معاہدہ قبول نہیں کیا جائے گا ،بلوچستان میں ایک ماہ قبل وزیر اعلی کی تبدیلی کہیں اسی معاہدے کیلئے تو نہیں کی گئی ،منگل کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے اختر حسین لانگو نے تحریک کا نوٹس دیتے ہوئے استدعا کی کہ قاعدہ225کے تحت مشترکہ قرار داد پیش کرنے کی بابت قاعدہ103(1)کے لوازمات کو معطل کیا جائے ایوان کی رائے سے قائم مقام سپیکر نے اختر حسین لانگو کو قرار داد پیش کرنے کی اجازت دی۔
بلوچستان اسمبلی نے اقلیتوں کے مذہبی تہواروں کو سرکاری ٹی وی پر دیکھنے کے حوالے سے قرارداد منظور
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی نے اقلیتوں کے مذہبی تہواروں کو سرکاری ٹی وی پر دیکھنے کے حوالے سے قرارداد منظور کر لی محکمہ صحت اور محکمہ خوراک کے سوالات اور محکمہ بلدیات کے حوالے پوچھا گیا توجہ دلاو نوٹس متعلقہ وزرا کی عدم موجودگی کے باعث ملتوی کردیا گیا،منگل کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور خلیل جارج نے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومی نشریاتی ادارے پی ٹی وی بولان کے ذریعے بلوچستان کی قومی زبانوں میں مختلف پروگرامز ترتیب سے نشر کئے جاتے ہیں۔
پسنی فش ہاربرکی بحالی میں کرپشن ، منیر احمداور علی گل کرد سمیت 6افرد کیخلاف ریفرنس دائر
کوئٹہ: فش ہار بر کی بحالی اور توسیع کا منصوبہ کرپشن کی نذر ہوگیا، قومی احتساب بیورو بلوچستان نے پسنی فش ہاربر اتھارٹی کے پروجیکٹ ڈائریکٹرز منیر احمد، علی گل کرد، ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر عبدالرب ،اسسٹنٹ انجینئرخلیل احمد، سی ای او مہران انجینئرنگ ورکس ندیم ظفر او ر ضہیم عباس کے خلاف قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں ریفرنس احتساب عدالت کوئٹہ میں دائر کریا ہے۔
احتساب عدالت نے محکمہ صحت کے سابق افسران کی ضمانت کی درخواست خارج کردی
کوئٹہ: احتساب عدالت کوئٹہ کے جج آفتاب احمد لون نے محکمہ صحت بلوچستان میں 40کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کیس میں سابق ڈی جی ہیلتھ بلوچستان شاکر بلوچ سابق ایم ایس بولان میڈیکل کالج ہسپتال عبدالغفار بلوچ کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست خارج کردی۔
کوئٹہ:لیویز کے 35 سپاہی کمانڈو ٹریننگ میں شرکت نہ کرنے پر ملازمت سے برطرف
کوئٹہ: ڈائریکٹر جنرل لیویز قادربخش پرکانی نے لیویز کے 35 سپاہی کمانڈو ٹریننگ میں شرکت نہ کرنے پر ملازمت سے برطرف کردیا اورڈائریکٹر جنرل لیویز قادربخش پرکانی نے سپاہی کی برطرفی کا نوٹفکیشن جاری کردیا
پی ایم سی نے جھالا وان ، مکران اور لورالائی میڈ کل کالجز کی رجسٹریشن کی منظوری دیدی
کوئٹہ: پاکستان میڈیکل کمیشن نے بلوچستان کے تین میڈیکل ادارے لورالائی، جھالاوان اور مکران میڈیکل کالج کے ہسپتالوں کی حالیہ معائنہ کے بعد کونسل نے تینوں اداروں کو پروڑنل رجسٹریشن کی منظوری دے دی۔ ہسپتالوں کی رجسٹریشن منظوری میں کمبائنڈ ملٹری ہسپتال(سی ایم ایچ) اور پاک فوج نے مثبت کردار ادا کیا۔ یہ منظوری گزشتہ روز پی ایم سی دفتر اسلام اباد میں منعقدہ اجلاس میں دے دی گئی۔
طلباء کی عدم بازیابی، طلباء تنظیموں نے آج سے تمام تعلیمی ادارے بند کرنیکا اعلان کردیا
کوئٹہ: طلبا تنظیموں کے رہنماؤںزبیر بلوچ ،بالاچ قادر بلوچ ، طاہر شاہ کاکڑ نے آج اور کل کوئٹہ کے تمام تعلیمی اداروں میں کلاسز اور امتحانات کے بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بدھ سے بلوچستان کے تمام کالجز اور یونیورسٹیز کو اکیڈمک اور نان اکیڈمک سرگرمیوں کیلئے بند کیا جائیگا۔
خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھانا وقت کی ضرورت ہے،شکیلہ نوید دہوار
کوئٹہ:رکن صوبائی اسمبلی شکیلہ نوید دہوارکاکہنا ہے کہ خواتین کومعاشی طورپربااختیاربنانے کے لئے عملی اقدامات اٹھاناوقت کی ضرورت ہے۔