جام کمال خان ہی بلوچستان کے وزیر اعلیٰ رہیںگے،طارق مگسی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ:  بلو چستان عوامی پارٹی کے رہنماء صوبائی وزیر طارق مگسی نے کہا ہے کہ جام کمال خان ہی بلوچستان کے وزیر اعلیٰ رہیںگے تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی اکثریت کس کے سا تھ ہے ووٹنگ والے دن پتہ چلے گا ۔ یہ بات انہوںنے بدھ کو بلو چستان اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔

بلوچستان ہائی کورٹ کاسانحہ ہوشاپ واقعہ پر ضلعی افسران کو معطل، ایف آئی آر درج کرنے اور دھرنا ختم کرنے کا حکم

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ :بلوچستان ہائیکورٹ نے ہوشاب واقعے پر ضلعی انتظامیہ آفیسران کو معطل کرکے ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ہوشاب واقعے سے متعلق بلوچستان ہائی ہائیکورٹ نے گزشتہ روز سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران بلوچستان ہائی کورٹ نے غفلت پر ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر عقیل احمد اور نائب تحصیلدار رسول بخش کو بھی معطل کرنے کا حکم دے دیا

ڈی جی آئی ایس آئی معاملہ پر تنائو ملک کے مفاد میں نہیں ، میاں افتخارحسین

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے پرجاری تنائو ملک اوراداروں کے مفادمیں نہیں ،وزرا ء سب ٹھیک ہے کارٹ لگائے بیٹھے ہیں تو پھر فیصلہ کیوں نہیں ہوپاتاکچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہورہی ہے اس نازک صورتحال پرقوم کواعتماد میں لیاجائے حکومت نے نیب نظام کوآرڈیننس کے ذریعے تبدیل کرکے اپنے کرپٹ لوگوں کوبچانے کیلئے این آر او دیدیا اداروں کے درمیان بداعتمادی اورغیر یقینی صورتحال کی وجہ سے معیشت تنزلی کاشکار اوراسٹاک ایکسچینج بری طرح کریش کرگیاہے۔

بچوں کی فحش ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے بچوں کی فحش ویڈیوز بنانے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائمز زون بلوچستان احمد زعیم کے مطابق ایف آئی اے کے سائبر کرائمز ڈپارٹمنٹ نے چائلڈ پورنو گرافی کے مقدمہ میں نامزد ملزم محمد قاسم ولد وزیر محمد کو 30 ستمبر 2021 کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک موبائل فون برآمد کیا۔

ہینڈی کرافٹس کی نمائش ،خوبصورت کام سے مزین ملبوسات نے دل موہ لیے

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ میں منعقدہ ہینڈی کرافٹس کی نمائش میں رنگ برنگے جگمگاتے خوبصورت کام سے مزین ملبوسات اور دیگر اشیاء نے شرکاء کے دل موہ لیے خوبصورت رنگوں پر نقش کام کے امتزاج نے ملبوسات کو چار چاند لگادیئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی میں نجی برینڈز کے زیراہتمام دو روزہ ہینڈی کرافٹس کی نمائش منعقد کی گئی۔

بساک چیئرپرسن کے بھائی و کزن کی بازیابی کیلئے کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی مرکزی چیئرپرسن صبیحہ بلوچ کے بھائیوں کی جبری طور پر گمشدگی کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں طالبعلموں نے شرکت کی ہے۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سیاسی عمل پر قدغن عائد کی جاچکی ہے۔

جام کمال کا وزات اعلیٰ سے مستعفی ہونے سے انکار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ سیاست میں کوئی بات حرف آخر نہیں اور نہ ہی بات چیت کے لئے دروازے بند کئے جاتے ہیں چند لوگوں کی خواہش پر تبدیلی سے اپوزیشن اور حکومت دونوں کو نقصان اٹھانا پڑے گا جس کا بلوچستان متحمل نہیں ہوسکتا۔ میرے دروازے بحیثیت چیف ایگزیکٹو منتخب نمائندوں سمیت سب کیلئے کھلے ہیں کسی کے دباؤ میں آکر مستعفی نہیں ہوسکتا کیونکہ ہمارے اتحادی میرے ساتھ ہیں اور ہم تمام آپشنز استعمال کرتے ہوئے معاملات کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔

ہرنائی زلزلے میں بڑے پیمانے پر ہونیوالے جانی نقصانات پر افسوس ہے،لشکری رئیسانی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں زلزلے سے بڑئے پیمانے پرہونے والے انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرئے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں قدرتی آفت سے پیدا ہونے والی ناگہانی صورتحال کا یکجا ہوکر مقابلہ کرتے ہوئے متاثرہ لوگوں کو درپیش مشکلات سے باہر نکالنا ہے ۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں شدید زلزلہ ،15 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

بلوچستان کے مختلف علاقوں کوئٹہ ،سبی ،ہرنائی، پشین، قلعہ سیف اللہ  ،چمن ،زیارت، ژوب سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کےشدید  جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جبکہ زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی ہے ۔