کوئٹہ، منی پیٹرول پمپ آگ لگنے سے دو افراد جھلس کر زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ میں منی پٹرول پمپ میں آگ لگنے کے باعث دوافراد جھلس کر زخمی ہو گئے ۔ آگ پر ایک گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔پولیس کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ سریاب تھانے کی حدود میں واقع سبزل روڈ پر پیش آیا جہاں منی پٹرول پمپ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگ گئی۔

دکی ، دوگروہوں میں تصادم 4افراد ہلاک ایک زخمی، قلعہ عبداللہ میں ایک شخص قتل 

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع دکی اور قلعہ عبداللہ میں دو گروہوں کے درمیان تصادم کے واقعات میں پانچ ا فراد ہلاک اور دوزخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق دکی کے علاقے لونی میں تلاو دامان تریخ کوڑام کے مقام پر دو گروہوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک گروہ کے تین افراد اور دوسرے گروہ کا ایک شخص ہلاک ہوا اور ایک زخمی بھی ہوا۔ لیویز کا کہنا ہے۔

دکی، کوئلہ کان کا ایک اور حادثہ 2کانکن جاں بحق ،دو بے ہوش

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع دکی میں مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرجانے کے باعث دم گھٹنے سے 2کانکن جاں بحق جبکہ دو بے ہوش ہوگئے ۔تفصیلات مطابق دکی کے مقامی کوئلہ کان میں ہزاروں فٹ کی گہرائی میں گیس بھر گر گئی۔

محرم الحرام ، 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ ، سیکورٹی کے انتظامات سخت ہونگے ، پولیس

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: محرم الحرام کے دوران قیام امن کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ، یوم عاشورہ تک ڈبل سوری پر پابندی عائد، تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے دوران قیام امن کے پیش نظر محکمہ داخلہ بلوچستان نے صوبے کے 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے یوم عاشورہ تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور 127علماء کرام و ذاکرین کی آمد رفت پر پابندی عائد کردی۔

بلوچستان سینٹ کی خالی نشست پر انتخابات ، سرفراز بگٹی سینٹر منتخب

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخابات مکمل ہو گئے۔ بلوچستان عواامی پارٹی کے امیدوار اور سابق صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی 37 ووٹ لیکر سینیٹر منتخب ہو گئے۔

مستونگ ، موسیٰ خیل اور قلعہ سیف اللہ میں ٹریفک حادثات 7افراد جاں بحق ،دس زخمی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل، لورالائی، قلعہ سیف اللہ اور مستونگ میں ٹریفک حادثات میں ایک ہی خاندان کے چار افراد سمیت سات افراد جاں بحق اور دس سے زائد زخمی ہوگئے۔

بلوچستان ، سینٹ ضمنی الیکشن آج ہوگا ، سرفراز بگٹی ،رحمت کاکڑ اور علاؤالدین مری میں مقابلہ ہوگا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: سینیٹ میں بلوچستان کی ایک خالی نشست پر ضمنی انتخاب آج ہوگا۔ سرفراز بگٹی کا مقابلہ جے یو آئی اورسابق نگراں وزیراعلیٰ علاؤ الدین مری سے ہوگا۔عمران خان نے سرفراز بگٹی کی حمایت کردی۔

بلوچستان کابینہ میں توسیع ، اسد بلوچ اور سردار کھیتران نے حلف اٹھا لیا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: لوچستان کابینہ میں مزید توسیع کردی گئی۔ دو وزراء نے حلف اٹھالیا۔ کابینہ میں پہلے سے شامل دو وزراء کے قلمدان تبدیل کر دئیے گئے۔حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ، صوبائی وزراء، ارکان صوبائی اسمبلی ، سیاسی و قبائلی رہنماؤں اور سرکاری افسران نے شرکت کی۔