بلوچستان میں امن کے سفر کو ہرصورت جاری رکھا جائے گا ، آئی جی ایف سی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن کے سفر کو جاری رکھنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ ملک کا دفاع21 کروڑ عوام کے ہاتھ میں ہے ۔

گورنر بلوچستان مستعفیٰ ،استعفیٰ منظور کر لیا گیا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔ نئے گورنر کی تعیناتی تک اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو قائمقام گورنر کے فرائض سرانجام دیں گے۔محمد خان اچکزئی نے اسلام آباد جاکر صدرمملکت ممنون حسین سے ملے اور انہیں اپنا تحریری استعفیٰ پیش کیا۔ 

پی ٹی آئی بلوچستان کا صوبائی حکومت پر شدید تحفظات کا اظہار ،وزیر اعظم سے ملکر تحفظات سے آگاہ کرنیکا فیصلہ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: تحریک انصاف بلوچستان کی کابینہ ، صوبائی کونسل ، ڈویژنل اور اضلاع کے صدور نے پارٹی کی مرکزی قیادت اور بلوچستان حکومت کی جانب سے نظر انداز کرنے پر فیصلہ کن اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں پارٹی کے چیئرمین وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے تحفظات سے آگاہ کیا جائیگا۔ 

حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے ،عمر جمالی

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ :  ایم پی اے عمر جمالی کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا دورہ ،کوآرڈینیٹر سید فیصل احمد سے ملاقات ،پولیو کے خاتمے کے حوالے سے بات چیت ،حکومت کے پولیوکے خاتمے کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ،ممبر صوبائی اسمبلی عمر جمالی نے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کادورہ کیا ۔

مستونگ ایف سی کی کارروائی ،کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے اسلحہ برآمد

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: ایف سی نے مستونگ سے کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق مستونگ میں فرنٹیئر کور بلوچستان نے خفیہ اطلاع ملنے پر کالعدم تنظیم کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا جس کے دوران وہاں سے سات عدد دستی بم، سات عدد فیوز اور پرائماکارڈ برآمد کرلیاتاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔ 

کوئٹہ ایف سی اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ میں ایف سی اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ایف سی حکام کے مطابق واقعہ منگل کی صبح تھانہ کیچی بیگ کی حدود میں قبرستان کے قریب اس وقت پیش آیا جب گشت پر مامور ایف سی اہلکاروں نیا یک مشتبہ سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیاتاہم وہ نہیں رکا۔