بی اے پی کے اتحادیوں کے درمیان کسی قسم کا اختلاف نہیں ، جام کمال

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کے متوقع وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا ہے کہ حکومت سازی میں اتحادی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے ۔ تحریک انصاف سے ہمارے رابطے قائم ہیں الیکشن کے کھٹن مراحل سے گزر کر ایوان میں پہنچے ہیں ۔ صوبے میں ایسی پالیساں ترتیب دینگے جس سے عوام کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنایا جاسکے ۔

بلوچستان اسمبلی ، نصف سے زائد نئے چہرے سامنے آگئے، نئے اراکین کا کچھ کر دکھانے کا عزم

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں نصف سے زائد نئے چہرے سامنے آگئے ہیں۔پہلی بار صوبائی اسمبلی میں قدم رکھنے والے نوجوان اور خواتین ارکان نے کچھ کر دکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔بلوچستان کی گیارہویں اسمبلی میں بڑی تعداد میں نئے سیاسی چہرے نمود ہوئے ہیں۔ رکنیت کا حلف اٹھانے والے 58میں سے 35ارکان پہلی مرتبہ بلوچستان اسمبلی کا حصہ بنے ہیں۔ 

عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتریں گے، اراکین بلوچستان اسمبلی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کے منتخب اراکین اسمبلی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صوبے کی ترقی وخوشحالی کے لئے اقدامات اٹھائیں گے نومنتخب حکومت وفاق سے صوبے کی احساس محرومی ختم کرنے کے حوالے سے بھی سخت اقدام اٹھائیں گے سی پیک جیسے عظیم منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ۔

سردار اختر مینگل سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات ،سپیکر و ڈپٹی سپیکر کی حمایت کی درخواست

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: سردار اختر مینگل نے بلوچستان اسمبلی کی نشست چھوڑ کر قومی اسمبلی میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق خضدار سے قومی اور صوبائی دونوں نشستوں پر کامیاب ہونیوالے بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

سنجدی، کوئلہ کان مہندم ،13 کانکن پھنس گئے ،

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجیدی میں کوئلہ کان منہدم ہونے سے 13کانکن پھنس گئے۔ چھ گھنٹے سے زائد گزرنے کے باوجود کانکنوں کو نہیں نکالا جاسکاجس کی وجہ سے انہیں زندہ نکالنے کی امیدیں دم توڑرہی ہیں۔ مقامی رضا کاروں کا کہنا ہے کہ رات کے اندھیرے میں لوڈ شیڈنگ اور ضروری مشنری نہ ہونے کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ 

تحقیقاتی کمیٹی نے ایس بی کے یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے کے الزامات کو مسترد کر دیا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کوئٹہ میں طالبات کو ہراساں کرنے سے متعلق اطلاعات کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی ابتدائی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ مرتب کرلی۔ 

بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے بی اے پی اور اتحاد ی جماعتوں کا اجلاس ،سپیکر کیلئے قدوس بزنجو کو نا مزد کیا گیا

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی نے درکار اکثریت ملنے کے بعد بلوچستان میں مخلوط حکومت بنانے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔تحریک انصاف سمیت چھ جماعتیں حکومت کا حصہ ہوں گی۔

18ویں ترمیم اسٹیبلشمنٹ کو کسی صورت قبول نہیں اسکی سزا نیشنل پارٹی کو دی گئی ، حاصل بزنجو

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کا کہنا ہے کہ انتخابات میں بد ترین دھاندلی کرکے نیشنل پارٹی سمیت جمہوری قوتوں کو اٹھارہویں ترمیم، جمہوریت اور پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی گئی۔