کراچی: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی،گورنر سندھ عمران اسماعیل ،وفاقی وزیر اسد عمر سمیت سینیٹر احمد خان،رکن قومی اسمبلی خالد حسین مگسی نے اتوارکو بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل سے ان کی رہائش گاہ پر الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ان رہنمائوں نے سردار اختر مینگل سے ان کے والد سردار عطا اللہ مینگل کے انتقال پر تعزیت کی۔انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سردار عطا اللہ مینگل کی سیاسی خدمات کو سراہا۔وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ سردار عطا اللہ مینگل پاکستان کی سیاست کا بہت بڑا نام تھے ۔بلوچستان کے ایسے لیڈرز جو پاکستان کی سیاست کا حصہ ہیں ہم ان عزت کرتے ہیں۔
Posts By: اسٹاف رپورٹر
ہلال احمرنے پریس کلب کوجدیدالیکٹرانک سینی ٹائزرمشین فراہم کردی
کوئٹہ: انجمن ہلال احمربلوچستان کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کوجدیدالیکٹرانک سینی ٹائزرمشین فراہم کردیاگیا۔ گزشتہ کوئٹہ پریس کلب کے صدرعبدالخالق رند اورانجمن ہلال احمربلوچستان کے چیئرمین عبدالباری بڑیچ نے الیکٹرانک سینی ٹائزرمشین کاافتتاح کردیا۔ اس موقع پرصحافیوں کے علاوہ عادل نذیر،پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل ادریس تاج، ہلال احمر بلوچستان کے میڈیاکوارڈی نیٹر نصیب ملک ودیگر بھی موجودتھے۔
پی ٹی وی میں جان محمد بلوچ کے خلاف انتقامی کارروائی قابل مذمت ہے،ڈاکٹر جہانزیب
کوئٹہ: بی این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹرجہانزیب جمالدینی نے ’’روزنامہ آزادی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کی جانب سے بلوچ اور بلوچستان کے خلاف تادیبی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں پی ٹی وی کوئٹہ سینٹر کے واحد سیکشن، کرنٹ افیئرز کے بلوچ سربراہ جان محمد کی ٹرانسفر انہی زیادتیوں کی کڑی ہے۔
بلوچستان کے 34اضلا ع میں 20ستمبر سے شروع ہونیوالی انسداد پولیو مہم کے انتظامات مکمل
کوئٹہ: ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوآرڈنیٹر حمید اللہ ناصر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے 34اضلا ع میں 20ستمبر سے شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ، مہم کے دوران 25لاکھ کے قریب پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، مہم میں 11ہزار 3سو 83ٹیمیں حصہ لیں گی۔
بی ایم سی انٹری ٹیسٹ میں بے ضابطگیوں کیخلاف طلباء کا ریڈ زون کے باہر دھرنا اپنا حق لیے بغیر واپس نہیں جائیں گے ،مظاہرین
کوئٹہ: بی ایم سی انٹری ٹیسٹ میں بے ضابطگیوں کیخلاف طلباء کا ریڈ زون کے باہر عبدالستار ایدھی چوک پر دھرنا دیا ،دھرنے میں طلباء وطالبات کی بڑی تعداد شریک تھی ،دھرنے کے شرکاء سے اپوزیشن ارکان سکندر ایڈووکیٹ ، ملک نصیر احمد شاہوانی ، ارکان اسمبلی ثناء بلوچ ، احمد نواز بلوچ ، مکھی شام لعل لاسی اور حاجی زابد علی ریکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم سی آمرانہ ادارہ بن گیا ہے ، اپنی مرضی سے ٹیسٹ کا انعقاد کرتا ہے ،پی ایم سی کے چیئرمین سے رابطہ کیا جائیگا اگر پی ایم سی اپنی روش سے باز نہیں آتا تو اہم اپنی بلوچستان میڈیکل کونسل بنائیں گے۔
سابق گورنر بلوچستان کے انکشافات تشویشناک ہیں تحقیقات کرائی جائے،لشکری رئیسانی
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے سردار بہاد خان وویمن یونیورسٹی سے متعلق سابق گورنر بلوچستان جسٹس( ر) امان اللہ خان یاسین زئی کے انکشافات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق چانسلر وویمن یونیورسٹی کے بیان کی فوراً عدالتی تحقیقات کرائی جائے ،صو بے کی روایات کو پامال کرنے والے سلیکٹرز کے سائے میں زندگی گزاررہے ہیں۔
سی ٹی ڈی کی کاروائی میںکالعدم تنظیم کے دو اہم کارندے گرفتار
کوئٹہ: سی ٹی ڈی نے پشین میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دو اہم کارندوں کو گرفتار کرکے دھماکہ خیز مواداور اسلحہ قبضہ میں لے لیا ۔
سول ہسپتال میں سیلانی دسترخوان کاافتتاح کردیاگیا
کوئٹہ: غیر سرکاری تنظیم سیلانی ویلفیئرٹرسٹ کے زیراہتمام لوگوں کی خدمت کاسلسلہ جاری ہے ، سول ہسپتال کوئٹہ میں دسترخوان کاافتتاح کردیاگیاجہاںپر2000کے لگ بھگ لوگوں کودووقت کامفت کھانا فراہم کیاجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سیلانی ویلفیئرٹرسٹ کی مرکزی کمیٹی کے رکن جہانگیرلانگونے انجمن تاجران بلوچستان کے صدررحیم کاکڑکے ہمراہ سول سنڈیمن ہسپتال کوئٹہ میں دسترخوان کاافتتاح کردیا۔اس موقع پردیگرتاجررہنماء ہاشم کاکڑ، اللہ داداچکزئی، ظفرکاکڑ ودیگر بھی موجودتھے۔
ملکی ترقی کیلئے خوا تین کو معا شی طور پر مستحکم بنا نا ہو گا،صوبائی وزراء
کوئٹہ: صوبائی وزراء،اراکین اسمبلی اورسول سوسائٹی کے نمائندوں نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کادورومدارخواتین کومعاشی طورپرمستحکم بناکرانہیں فیصلوں میںبرابری کاحصہ دینے کے ساتھ منسلک ہے۔خواتین اورلڑکیوں کو تعلیم وصحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے ہوں گے ، اس ضمن میں خواتین اراکین اسمبلی کاکردارانتہائی اہمیت کاحامل ہے۔ بلڈنگ بنانے سمیت دیگرمعاملات سے ہٹ کر ہمیں اب عملی طورپرکام کرکے دکھاناہوگا۔
قدوس بزنجو نے گاڑی واپس مانگنے والے لیویز آفیسر کو معطل کی رولنگ دیدی
کوئٹہ; اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے لیویز فورس کے ایڈمن آفیسر کی جانب سے انہیں دی جانے والی گاڑی واپس لینے کے معاملے پر وزیراعلیٰ کو ڈی جی لیویز اور لیویز فورس کے ایڈمن آفیسر کو معطل کرنے کی رولنگ دے دی ۔ جمعہ کو بلوچستان اسمبلی کے منعقدہ اجلاس کے دوران بی این پی کے رکن اختر حسین لانگو نے کہا کہ پورے صوبے میں حالات خراب ہیں پنجگور ، کوئٹہ سمیت ہر طرف سیکورٹی کے معاملات سنگین ہیں۔