نئی بننے والی سیاسی جماعت کوانتخابات میں بھر پور شکست دیں گے ، سرداررند

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: پاکستان تحریک کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں سیٹ ٹوسیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے لئے رابطوں میں ہیں پارٹی بلوچستان سے عام انتخابات میں غیر متوقع نتائج دیگی اقتدارکی پارٹی میں شامل ہونے والوں کو عام انتخابات میں شکست دینگے۔ 

مستونگ، جھل مگسی اور کچھی کی صوبائی ا سمبلی کی نئی حلقہ بندیاں، عدالت نے منسوخ کردیں

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے مستونگ،جھل مگسی اور کچھی کی صوبائی اسمبلی کی موجودہ حلقہ بندیوں میں الیکشن کمیشن کو تبدیلی کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تحصیل دشت کو کچھی کے حلقے سے نکال کر مستونگ جبکہ سنی اور کھٹان کی تحصیلوں کو جھل مگسی سے نکال کر کچھی کی صوبائی اسمبلی کے حلقے میں شامل کیا جائے۔

عام انتخابات کو موخر کیاجائے ، بلوچستان اسمبلی میں قرارداد منظور

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کو اگست کے آخری ہفتے تک ملتوی کرنے سے متعلق قرار داد منظور کرلی گئی۔ قرارداد کے خلاف اپوزیشن جماعت پشتونخواملی عوامی پارٹی نے احتجاج کیا اورمنظور ہونے پر ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ 

بلوچستان اسمبلی میں میر چا کر خان رند کے مسودہ قانون پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے اراکین اور حکومتی اراکین کے درمیان شدید ہنگامہ آرائی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں میر چا کر خان رند کے مسودہ قانون پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے اراکین اور حکومتی اراکین کے درمیان شدید ہنگامہ آرائی اور ایک دوسرے پر شدید الزامات اسپیکر نے سید لیاقت آغا ، عبیداللہ بابت کے مائیک بند کر دیئے اور کہا کہ کچھ اراکین ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

کوئٹہ، سرکی روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2ٹریفک پولیس اہلکار شہید ، جوابی فائرنگ سے دو حملہ آوربھی مارے گئے

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو حملہ آور بھی مارے گئے جبکہ ان کا تیسرا ساتھی زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ 

محمود خان اچکزئی پشتونخواملی پارٹی چیئرمین ا کرم شاہ خان جنرل سیکریٹری منتخب

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: محمود خان اچکزئی پشتونخواملی پارٹی کے ایک بار پھر چیئرمین منتخب ہوگئے۔ مختیار خان یوسفزئی سینئر وائس چیئرمین ، اکرم شاہ خان جنرل سیکریٹری اور عثمان خان کاکڑ دوبارہ صوبائی صدر منتخب ہوگئے۔پشتونخواملی عوامی پارٹی کی مرکزی کونسل کا اجلاس مرکزی چیئرمین محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت کوئٹہ کے ایئر پورٹ روڈ پر ایک نجی شادی ہال میں ہوا۔

بلوچستان میں نگران وزیر اعلیٰ کا تقرر ،حکومت اور اپوزیشن کی ملاقات پھر نا کام

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے عبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈر عبدالرحیم زیارتوال کے درمیان دوسری ملاقات بھی بے نتیجہ رہی ۔دونوں جانب سے پیش کئے گئے سولہ ناموں میں سے کسی ایک پر بھی اتفاق نہ ہوسکا ۔

آئندہ انتخابات میں بلوچستان کی 40 فیصد سے زائد خواتین اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کر پائیں گے

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ: آئندہ انتخابات میں بلوچستان کی40 فیصد سے زائد خواتین اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کرپائیں گی۔ صوبے میں خواتین کی کل تعداد58 لاکھ6 ہزار6 سو46 ہے جبکہ رجسٹرڈ خواتین ووٹرز کی تعداد صرف18 لاکھ13 ہزار ہے۔