کیچ اور لسبیلہ سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: کیچ اور لسبیلہ سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں ۔ لیویز ذرائع کے مطابق کیچ کے علاقے لیویز تھانہ دشت کی حدود میں پنودی کے نام سے لیویز کو ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے بے دردی سے تشدد کرکے اور گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

سینیٹ انتخابات ، اے این پی کا امیدوار طاہر بزنجو کے حق میں دستبردار

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ: بلوچستان میں سینیٹ کے انتخابات سے ایک امیدوار دستبردار ہوگیا۔ الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔ تین مارچ کو 11نشستوں پر آزاد اور چھ جماعتوں کے 25امیدوار مد مقابل ہوں گے ۔

صدیق بلوچ ایک نظرنظریہ کا نام تھا صحافتی خدمات ناقابل فراموش ہیں، تعزیتی ریفرنس سے مقررین کا خطاب

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ :  بلوچستان کے سینئر صحافیوں اور ادیبوں نے سینئر صحافی لالہ صدیق بلوچ کے بلوچی زبان ادب اور انکے صحافتی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدیق بلوچ کے ساتھ جڑی یادوں کا بیان کرنا کھٹن عمل ہے انہوں نے قیدوبند کی صعوبتیں مالی مشکلات کوخاطر میں لائے بغیر زندگی کے آخری روز تک ایک نظریہ اور سوچ کے ساتھ منسلک رہے ۔

کوئٹہ ،عام انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کی از سر نو تشکیل کا ابتدائی کام مکمل

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: آئندہ عام انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کی از سرنو تشکیل کا ابتدائی کام مکمل کرلیا گیا۔ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کی نمبرنگ بھی از سرنو کی جائے گی۔

صدیق بلوچ کی یاد میں بلوچی اکیڈمی کے زیر اہتمام ریفرنس آج ہوگی

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ: آج اتوار 18فروری دن چار بجے کو ملک کے نامور صحافی دانشور اور ایڈیٹر انچیف ڈیلی بلوچستان ایکسپریس اور روزنامہ آزادی صدیق بلوچ کی یاد میں بلوچی اکیڈمی کی طرف سے ایک ریفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔

میڈیکل کالجزانٹری ٹیسٹ معاملہ ، طلباء کے گورنر ہاؤس جانے کی کوشش ،پولیس کی تشدد

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: میڈیکل کالجز انٹر ی ٹیسٹ میں بے ضابطگیوں کیخلاف طلباء کا گورنر وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش ناکام ، پولیس کی طلباء پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ ، متعدد طلباء گرفتار، طلباء تنظیموں اور دیگر کی جانب سے پولیس تشدد کی شدید مذمت ،

بلوچستان میں پائیدار قیام امن کیلئے پولیس کو بااختیار بناتے ہوئے ہر قسم کے دباؤ سے آزاد کیاہے، قدوس بزنجو

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پائیدار قیام امن کے لئے پولیس کو بااختیار بناتے ہوئے ہر قسم کے دباؤ سے آزاد کیا ہے ۔