عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ مشاورت سے کروں گا، گزین مری

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: نواب خیربخش مری کے صاحبزادے سابق وزیرداخلہ بلوچستان نوابزادہ گزین مری کو دو ماہ بعد ضمانت پر رہائی مل گئی۔ گزین مری نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ مشاورت کے بعد کرینگے۔ بلوچستان حکومت صوبے کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ 

بلوچ قوم کا مستقبل ریڈ انڈین سے مختلف نہیں، مہیم خان

Posted by & filed under مزید خبریں.

کوئٹہ: سابق سینیٹر میر مہیم خان بلوچ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت چین اور وفاقی حکومت کا گوادر میں2کروڑ چائینز کی آباد کاری کا معاہدہ طے پاچکا ہے اور صوبے کے مختلف علاقوں میں ایئر بیس قائم کئے جائیں گے۔

کرپشن مقدمہ سابق ایڈیشنل سیکرٹری اورڈی جی توانائی پر فرد جرم عائد

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ کی احتساب عدالت نے کرپشن کے دو مقدمات میں سابق ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ توانائی اور ڈائریکٹر جنرل محکمہ توانائی سمیت چودہ ملزمان پر فرد جرم عائد کردیا۔ 

بلوچستان کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر وتبادلے

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: بلوچستان کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے نوٹیفکیشن کے مطابق تعیناتی کے منتظر ڈی ایم جی گروپ کے گریڈ اکیس کے آفیسر اکبر حسین درانی کو سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بلوچستان تعینات کردیاگیا۔ 

کوئٹہ ریجن کیلئے 3 سو ملین کیو بک گیس کی کمی کا سامنا ہے ،ایس ایس جی سی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : سوئی سدرن گیس کمپنی (ڈسٹری بیوشن )نارتھ کے سینئر جنرل منیجر سید احمد لاڑک نے کہا ہے کہ اس وقت سوئی سدرن فرنچائز کوئٹہ ریجن کو نارمل 170سے180ملین کیوبک سپلائی کررہے ہیں فرنچائز کوسالانہ250سے 300ملین کیوبک کی شارٹیج موجود ہے ۔

کوئٹہ، شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کردیا

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ: کوئٹہ میں شوہر بیوی کو قتل کرکے فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے کلی ترخہ گلشن ٹاؤن کے رہائشی معشوق علی لاشاری نامی ملزم نے گھر میں موجود ستائیس سالہ اہلیہ ماہ نور رند کو گولیاں مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ 

سبی کے قریب بم دھماکہ2ایف سی اہلکار شہید4زخمی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع سبی میں بم دھماکے کے نتیجے میں دو ایف سی اہلکار شہید اور چار زخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق سبی سے شمال کی جانب تقریبا ساٹھ کلو مٹر دور سانگان میں نامعلوم افراد نے کچے راستے پر ریموٹ کنٹرول بم نصب کررکھا تھا۔ 

گیس پریشر میں کمی کے مسئلہ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں، سعید احمد لاڑک

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ: سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے بلوچستان میں موسم سرما کی گیس کی سالانہ حفاظتی اور آگاہی مہم کے سلسلے میں پریس کلب کوئٹہ میں علماء کرام کے ساتھ ایک خصوصی نشست کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی ۔