کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے سریاب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے ۔
Posts By: اسٹاف رپورٹر
ایک ہی دن رمضان و عید بارے بلوچستان اسمبلی میں آئینی قرار داد منظور
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی نے آئینی قرارداد کے ذریعے پارلیمنٹ کو ملک بھر میں ایک ہی دن رمضان اور عید کرنے کیلئے قانون سازی کا اختیار دیدیا۔
کالعدم تنظیم کے دو کمانڈروں سمیت 9 افراد نے ہتھیار ڈال دیئے
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں کالعدم تنظیم کے دو کمانڈروں سمیت 9 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے۔
ضلع کیچ میں ندی میں ڈوب کر چار لڑکیاں جاں بحق
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ میں ندی میں ڈوب کر چار لڑکیاں جاں بحق جبکہ ایک کو زندہ بچالیا گیا۔
کوئٹہ ہزارہ برادری کو ٹارگٹ کرنیکی کوشش نا کام فائرنگ سے ٹرک ڈرائیور زخمی
کوئٹہ: کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی واردات ناکام ہوگئی، فائرنگ کی زد میں آکر ایک ٹرک ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
بلوچستان دل کے مریضوں کیلئے سٹنٹس کی خریداری میں کروڑوں روپے گھپلوں کا انکشاف
کوئٹہ: بلوچستان میں حکومت کی جانب سے دل کے مریضوں کیلئے اسٹنٹس کی خریداری میں دس کروڑ روپے کے گھپلے کا انکشاف ہوا ہے۔نیب نے سرکاری میڈیکل اسٹور ڈپو کے ایڈیشنل ڈائریکٹر اور نجی کمپنی کے دو آفیسران کو گرفتار کرلیا۔ملزمان نے ایم ایس ڈی بلوچستان کے ذریعے غیر رجسٹرڈ کمپنی سے سولہ ہزارسے چوبیس ہزار مالیت کے سٹنٹس نوے ہزار سے ایک لاکھ سترہ ہزارمیں خریدے ۔
سی پیک میں بلوچستان پہلی ترجیح ہونا چاہئے،اسد عمر
کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نہیں چاہے گی کہ اس وقت قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تبدیل ہو۔کوئٹہ پریس کلب میں نوجوانوں کے حوالے سیمینار کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہم قطر سے خط نہیں مانگواتے۔سپریم کورٹ جو معلومات مانگتی ہے فراہم کردیتے ہیں۔
علی مدد جتک کے خلاف پولیس کو چکما دے کر فرار ہونے کا مقصد درج کر لیا گیا
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر علی مدد جتک کے خلاف پولیس کو چکما دے کرعدالت سے فرار ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ گرفتاری کیلئے پولیس نے چھاپے مارنا شروع کردیئے۔ غفلت برتنے پر پولیس سب انسپکٹر کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
کوہلوبارودی سرنگ دھماکے میں ایک بھائی جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا
کوئٹہ: کوہلو میں بارودی سرنگ دھماکے میں ایک بھائی جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ نوشکی میں زیر زمین چھپائے گئے چھ دستی بم برآمد کرلئے گئے۔
بلوچستان ،مزدوروں کے بچوں کیلئے مختص سکالر شپ گرانٹ میں خرد برد کا انکشاف
کوئٹہ: بلوچستان کے مزدوروں کے بچوں کیلئے مختص اسکالر شپ گرانٹ میں بڑے پیمانے پر خرد برد کرنے پر نیب نے بلوچستان ورکرز ویلفئیر بورڈ کے تین آفیسران کے خلاف احتساب عدالت کوئٹہ میں ریفرنس دائر کر دیاگیا۔