کوئٹہ /اندرون بلوچستان : صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں حادثات واقعات میں 8افراد جاں بحق جبکہ 8زخمی ہوگئے ہیں ۔
Posts By: اسٹاف رپورٹر
کچھی کینال کی تعمیر65ارب روپے خرچ ہونے کے باوجود پہلا مرحلہ بھی مکمل نہ ہوسکا
کوئٹہ : کچھی کینال کی تعمیر پر اب تک وفاقی حکومت نے 65ارب روپے خرچ کیے ہیں لیکن اس کا پہلا فیز مکمل نہیں ہوا ہے ۔ کچھی کینال بلوچستان کا سب سے زیادہ اہم ترین معاشی ترقی کا منصوبہ ہے جس کی اہمیت موجودہ دور میں سی پیک اور گوادر سے زیادہ اہمیت ہے ۔
خضدار اور ہرنائی میں دو افراد قتل
کوئٹہ: خضدار اور ہرنائی میں فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیاگیا۔کیچ سے ایک شخص کو اغواء کرلیا گیا۔ لیویز کے مطابق خضدار کی تحصیل وڈھ میں کلی ابراہیم زئی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے انعام الحق مینگل کو قتل کردیا اورفرار ہوگئے۔
پنجگور نواحی علاقے سے ٹرک ڈرائیور اور کلینر کی لاش برآمد
کوئٹہ: پنجگور میں بھوک و پیاس سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویز کے مطابق پنجگور کے نواحی علاقے کوہ سبز سے ٹرک ڈرائیور اور کلینر کی لاشیں ملی ہیں۔
بلوچستان بجٹ ،گرین بس سروس اور کوئٹہ کو پانی کی فراہمی کیلئے رقم مختص نہیں
کوئٹہ: بلوچستان کا آئندہ مالی سال 2017۔18کے بجٹ کا کل حجم 3 سو 21 ارب 67کروڑ روپے سے زائد کاہوگا جس میں41ارب روپے کے خسارہ بھی شامل ہے آئندہ مالی سال کا بجٹ مشیر خزانہ بلوچستان سرداراسلم بزنجو پیش کریں گے ۔
وفاقی بجٹ میں بلوچستان سے متعلق عدم دلچسپی، نولنگی ڈیم کی تعمیر کیلئے صرف10کروڑ مختص
کوئٹہ: وفاقی حکومت کا بلوچستان کے مسائل اور خصوصا ترقیاتی پروگرام میں عدم دلچسپی کا اظہار اس بات سے ہوتا ہے کہ نولنگی ڈیم کی تعمیر کیلئے اگلے سال کے مالی بجٹ میں صرف 10 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔
بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 3 سو 21ارب،67کروڑ سے زائد کا ہوگا،
کوئٹہ : بلوچستان کا آئندہ مالی سال 2017۔18کے بجٹ کا کل حجم 3 سو 21 ارب 67کروڑ روپے سے زائد کاہوگا جس میں41ارب روپے کے خسارہ بھی شامل ہے۔
کیسکو کا نیپرا سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست
کوئٹہ: کیسکو نے نیپر ا سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست کی ہے۔ نیپرا کے مطابق کیسکو نے گھریلوں صارفین کیلئے 95 پیسے سے 1 روپے 15 پیسے اضافے جبکہ کمرشل صارفین کے ٹیرف میں بھی 1روپے 15 پیسے اضافے کی درخواست کی ہے۔
اسپلنجی میں سڑک کنارے نصب بم دھماکا
کو ئٹہ: مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں سڑک کے کنارے نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تا ہم کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا ۔
مستونگ آپریشن مکمل ،12شدت پسند ہلاک ،4افسران سمیت16سیکورٹی اہلکار زخمی
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پاک فوج ، ایف سی اور حساس اداروں نے کامیاب آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت12دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔